Nojoto: Largest Storytelling Platform

میں تجھ سے تلخیوں کا سنسار مانگتی ہوں, جس پر سکون

میں تجھ سے تلخیوں کا سنسار مانگتی ہوں,
جس پر سکون فدا ہو وہ آزار مانگتی ہوں

زورِ جفا کی شوخی اے یار مانگتی ہوں,
ہو پار پنکھڑی کے وہی خار مانگتی ہوں

گہرائیوں کے دِل کو میں نے ٹٹول دیکھا ہے,
افلاک ہو بہ دامن وہ افکار مانگتی ہوں

بہتے ہوئے لہو پر لِکھوں بہ نوکِ خنجر,
ظلمات کے جگر سے انوار مانگتی ہوں

"مہوش" دِ یار جاناں اِک بار دیکھ آؤں
ہو سَر بدست برق وہ رفتار مانگتی ہوں!

~ثنائ_مہوش 💫 #نظم
#شاعری_اپنی_زندگی_کی
میں تجھ سے تلخیوں کا سنسار مانگتی ہوں,
جس پر سکون فدا ہو وہ آزار مانگتی ہوں

زورِ جفا کی شوخی اے یار مانگتی ہوں,
ہو پار پنکھڑی کے وہی خار مانگتی ہوں

گہرائیوں کے دِل کو میں نے ٹٹول دیکھا ہے,
افلاک ہو بہ دامن وہ افکار مانگتی ہوں

بہتے ہوئے لہو پر لِکھوں بہ نوکِ خنجر,
ظلمات کے جگر سے انوار مانگتی ہوں

"مہوش" دِ یار جاناں اِک بار دیکھ آؤں
ہو سَر بدست برق وہ رفتار مانگتی ہوں!

~ثنائ_مہوش 💫 #نظم
#شاعری_اپنی_زندگی_کی