Nojoto: Largest Storytelling Platform

کچھ عشق کیا کچھ کام کیا وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے

کچھ عشق کیا کچھ کام کیا 

وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے 

جو عشق کو کام سمجھتے تھے 

یا کام سے عاشقی کرتے تھے 

ہم جیتے جی مصروف رہے 

کچھ عشق کیا کچھ کام کیا 

کام عشق کے آڑے آتا رہا 

اور عشق سے کام الجھتا رہا 

پھر آخر تنگ آ کر ہم نے 

دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا
(فیض احمد فیض)

©Uzair Ansari Muqaddar
  Kuch ishq kiya kuch kaam kiya.

Kuch ishq kiya kuch kaam kiya. #Shayari

268 Views