Nojoto: Largest Storytelling Platform

کیوں تو اچھا لگتا ہے ، وقت ملا تو سوچیں گے تجھ میں

کیوں تو اچھا لگتا ہے ، وقت ملا تو سوچیں گے
تجھ میں کیا کیا دیکھا ہے وقت ملا تو سوچیں گے

سارا شہر شناسائی کا دعوے دار تو ہے لیکن
کون ہمارا اپنا ہے ، وقت ملا تو سوچیں گے

ہم نے اسکو لکھا تھا ، کچھ ملنے کی تدبیر کرو
اس نے لکھ کر بھیجا ہے ، وقت ملا توسوچیں گے

موسم خوشبو بادِ صبا ، چاند شفق اور تاروں میں
کون تمھارے جیسا ہے ، وقت ملا تو سوچیں گے

یا تو اپنے دل کی مانو ، یا پھر دنیا والوں کی
مشورہ اسکا اچھا ہے، وقت ملا تو سوچیں گے! Wah wah kiya baat ha

nabeelahmed9581

NABEEL Ahmed

New Creator