ہمرا تعلق ایسی قوم سے ہے جو معاشرے کی حقیقت تو بدلنا چاہتی ہے لیکن حقیقت کو تسلیم کرنے سے قاصر ہے اور اگر کوئی حقیقت کو تسلیم کر کے ہمیں آئینہ دکھائے تو ہمارے نزدیک اس سے برا انسان کوئی نہیں ہوگا اب منٹو کو ہی لے لیجئے اس نے بھی ہمیں آئینہ دکھایا لیکن اس پہ بھی انگلی اٹھائی گئی اور اٹھائی جا رہی ہے۔ اگر آپکو مسئلہ طوائف سے ہے تو آپ اسکی حقیقت کیوں نہیں دیکھتے؟ نظر تو آپکی اس عورت پر بھی ہوتی ہے جو حلال روزی کمانے باہر نکلتی ہے۔۔۔ہمارے ارد گرد طلاق یافتہ،بے سہارا خواتین موجود ہیں انکی ہم مدد کریں بھی تو یا آپ کے کردار پہ انگلی اٹھائی جائے گی کہ تم اس عورت کی مدد کس حق سے کر رہے ہو یا پھر آپکی نیت اس عورت پہ خراب ہو جائے گی؟ قصور کس کا ہے؟ اور اگر اس معاشرے میں موجود سب مرد شریف ہیں تو پھر طوائف کا کاروبار کیسے چلتا ہے؟؟؟ مجھے نہیں معلوم میرے الفاظ کو کس رنگ میں لیا جائے گا لیکن اگر آپ کچھ واقعی میں بدلنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ آئینہ دیکھیں اور حقیقت کو تسلیم کریں کیونکہ اس معاشرے کا حصہ آپ بھی ہیں۔۔۔!!اور اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے تو آئینہ دکھانے والے پہ انگلی مت اٹھائیں آپ حقیقت کو رد کر کے خود کو دھوکا دے رہیں ہیں کسی کا کچھ بھی نہیں جاتا۔۔ #Salam #Reality shAhtAj cuteipiE Ravi Khorwal