Nojoto: Largest Storytelling Platform

نہ جانے میں خود کو کیوں چھپاتی ہوں--سارا دن خود سے

نہ جانے میں خود کو کیوں چھپاتی ہوں--سارا دن خود سے لڑتی ہوں جھگڑتی ہوں خود سے ہار جاتی ہوں اور رو دیتی ہوں خود سے بھاگتی ہوں تو منزل پھر مجھے  میرے ہی در پہ پہنچا دیتی ہے۔میں اکثر سوچتی ہوں میں اتنی الجھی ہوئی کیوں ہوں میں لڑکی ذات ہوں میری عمر خواب دیکھنے کی ہے لبوں پہ مسکراہٹ سجانے کی ہے لیکن یہ زمانے کے رنگ یہ اپنوں کی نفرتیں یہ رشتوں میں ملاوٹیں میں ان سب میں کیسے پھنس گئی مجھے تو ماں سے لاڈ اٹھانے تھے باپ کے سائے میں زندگی کو محسوس کرنا تھا!!یہ وقت کی لگائے ہوئے داغ یہ تلخیوں کو چھپا کر  اپنا چہرا سجا کر مخلصی کا پردہ اوڑھ کر ہنس دیتی ہوں لیکن اب میں تھک چکی ہوں دل کرتا ہے ایسے سفر پہ نکلوں جسکے راستے میں میں ایک سمندر ہو اور میں اس سمندر میں سب رشتے سب یادیں سب غم و رنج پھینک دوں اور کچھ پل کے لیے اپنے آپکو محسوس کر سکوں لیکن نہ جانے کیوں آنکھ کھلتی ہے تو آئینہ دیکھتی ہوں اور اپنا چہرا سجا کہ ایک نئے سفر پہ نکل جاتی ہوں 
نہ جانے میں ایسی کیوں ہوں۔۔۔!!

#AmtulSalam

amtulsalam5134

Amtul Salam

New Creator