اگر دلہا دلہن کے اندر یہ کردار نہیں جنما ہے کہ وہ کم پر اکتفاء کر کے زندگی کو بحسن و خوبی نباہ سکیں اور ساتھ ساتھ اُن کی معاشی صورتحال بھی اِس درجے کی نہیں ہے تو یہ بہتر ہے کہ گھر بسانے میں اپنی حيثيت کے مطابق دلہا دلہن دونوں کے خاندان آگے آئیں یا سماج آگے آکر تعاون کرے ، نکاح کو فروغ دینے میں یہ عنصر خير کا ضامن ہے، یہ ایک نعمت ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں ہے کے والدین اپنے بچوں کی گھر سازی میں معاونت کریں، ہاں ترجیحی طور پر قناعت و طمانیت کو ہی پیش نظر رکھا جائے، یہی درست بات ہے ! ©bkrm #ghar