Nojoto: Largest Storytelling Platform

کر لونگا جمع دولت و زر، اُس کے بعد کیا؟ لے لونگا

کر لونگا جمع  دولت و  زر، اُس کے بعد کیا؟
لے لونگا ایک شاندار سا گھر، اُس کے بعد کیا؟
شعر و سخن  کی خوب سجاؤنگا محفلیں،
دنیا میں ہوگا نام مگر، اُس کے بعد کیا؟
موج آئیگی تو، سارے جہاں کی كرونگا سیر،
واپس وہ ہی پُرانا نگر ، اُس کے بعد کیا؟
اِک روز موت زیست کا در کھٹکھٹائگی،
بجھ جائیگا چراغِ قمر، اُس کے بعد کیا؟
اٹھی تھی خاک! خاک سے، مل جائیگی وہیں،
پھر اُسکے بعد کس کو خبر، اُس کے بعد کیا؟

©Shikwa-e-zindagi #life, #afterlife , #hereafter
کر لونگا جمع  دولت و  زر، اُس کے بعد کیا؟
لے لونگا ایک شاندار سا گھر، اُس کے بعد کیا؟
شعر و سخن  کی خوب سجاؤنگا محفلیں،
دنیا میں ہوگا نام مگر، اُس کے بعد کیا؟
موج آئیگی تو، سارے جہاں کی كرونگا سیر،
واپس وہ ہی پُرانا نگر ، اُس کے بعد کیا؟
اِک روز موت زیست کا در کھٹکھٹائگی،
بجھ جائیگا چراغِ قمر، اُس کے بعد کیا؟
اٹھی تھی خاک! خاک سے، مل جائیگی وہیں،
پھر اُسکے بعد کس کو خبر، اُس کے بعد کیا؟

©Shikwa-e-zindagi #life, #afterlife , #hereafter