چلو اک اور سال گزر گیا کچھ اور کم یہ سفر ہوا پچھلے برس کچھ خواب میرے پورے ہوئے کچھ آنکھوں میں ادھورے رہے کچھ اپنے مجھ سے روٹھ گئے کچھ ہم سفر نئے ملے کچھ زخمِ دل بھی سل گئے حقیقت سے کچھ آشنائی ہوئی اب کے برس میرے خدا جستجو بس یہی ہے چاہے خواب پورے نہ ہوں مگر آنکھ میں آنسو نہ ہوں چاہے کوئی خوشی نہ ہو لیکن بے بسی نہ ہو تجھ سے مانگتا ہوں آج بس اتنی سی دعا!! خرم خورشید ©Khurram Khurshid #اردوشاعری #HappyNewYear2021 #newyearresolution #steps