Nojoto: Largest Storytelling Platform

*_غزل.....!!!!!!☞_* 05/12/2023 خاکسار: سالک انورسا

*_غزل.....!!!!!!☞_*
05/12/2023
خاکسار: سالک انورسالک،مدھوبنی/8292949559
-----------------------------
اے ستم گر ترے ہر ظلم کو وا رکھا ہے 
درد و غم رنج و الم دکھ کو نبھا رکھا ہے

ایک پل چین نہیں نام کا میرے تو نے 
ایسا لگتا ہے کہ تعویذ دبا رکھا ہے

شمس مہتاب ستاروں سے بھرے چرخ پہ دیکھ
جیسے قدرت نے ترا رنگ چڑھا رکھا ہے

جان کر جان کا تحفہ کئی مدت سے سبھی
زخم کو نوچ کے ہاتھوں سے ہرا رکھا ہے

توڑ کر کاہِ کشاں سے سبھی روشن تارے
تیری یادوں کا گُلستان سجا رکھا ہے

کیا کہیں گے ہمیں مطلب نہیں دنیا والے
”چاند آنگن کا تجھے ہم نے بنا رکھا ہے“

ہم نے تقدیر کے قرطاس پہ اے جانِ غزل 
ساتھ سالکؔ کے ترا نام لکھا رکھا ہے

خاکسار: سالک انورسالک،مدھوبنی/8292949559

©Salikanwarsalik
  #newgazal #urdugazal #Salikanwarsalik #gazal