" یار کوئی مزے کا گانا لگا دو." شیری بور ہوتے ہوئے سیٹ پر نیچے کو کھسکا. " میرا دل یار کا دیوانہ. دیوانہ پیار کا پروانہ! " جب انہوں نے شیری کی بات پر دھیان نہیں دیا تو اس نے اپنا سر لگایا. شیروان فیس بک سکرول کر رہا تھا جب شیری سیدھا ہو کر بیٹھا. " آتا ہے مجھکو. پیار میں جل جانا. " شیری نے ایک انگلی شیروان کی کنپٹی پر رکھتے ہوئے لکیر کھینچی. " کیا کر رہا ہے تو. " شیروان نے اس کا ہاتھ جھٹکا. "پیار کر رہا ہوں." شیری نے اس کو سیریس نہیں لیا اور دوبارہ گنگناتے ہوئےشیروان کے منہ پر ہاتھ پھیرا. " کیا ہے." شیروان اب ہنستے ہوئے رویا. سب اس دلچسپ سچویشن سے لطف اندوز ہو رہے تھے. " رات ہے. تم ہو. اور میں ہوں. " شیری نے شیروان کا کالر پکڑ کر کھینچا.. پچھلے چند گھنٹے جو اس کا موڈ خراب رہا تھا وہ اس کی کسر پوری کر رہا تھا. #FunyyMoments #HayaNovelByFakhraWaheed