Nojoto: Largest Storytelling Platform

سڑک کے کنارے بیٹھی وہ بچی نہیں بڑی تھی چہرے پہ اس

سڑک کے کنارے بیٹھی وہ بچی نہیں بڑی تھی
چہرے پہ اس کے فکر کی پڑچھائی پڑی تھی
غور سے دیکھا تو آنکھ الجھن سے بھری تھی
ناجانے اس ننھی جان کو کیسی فکر پڑی تھی
وہ دو آنکھوں والی نہیں ایک آنکھ والی لڑکی تھی
یعنی یہ محرومی بھی اس کے حصے آ چکی تھی
میرے ہاتھ کا اشارہ پا کر وہ آنکھ ٹمٹما اٹھی تھی
بھاگ کر وہ ننھی جان میرے پاس آ چکی تھی
دس روپے کے نام پر اس کی آنکھ چمک اٹھی تھی
جس میں ساری دنیا کی روشنی ماند پڑ چکی تھی
اک ٹرانس میں میں کچھ پیسے اسے تھما چکی تھی
مجھے دعائیں دیتی شکر رب کرتی وہ جا چکی تھی
میری نگاہ گاڑی بنگلے اور اپنے اعضا جانب اٹھی تھی
نہ شکر کیا ادا نہ دل میں کوئی خوشی تھی
ندامت اور شرمندگی کے گھڑے میں میں گر چکی تھی
یعنی میں ناشکری کی انتہا کو پہنچ چکی تھی
مون💞