┄┅════❁﷽❁════┅┄ *📚 #حـــــــدیثِ_رســـولﷺ🌴* *✿لوگوں کے درمیـان اصـلاح کرنے کا بیان* 🌴سیـدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ☀لوگوں کے ہر جـوڑ پر *"صدقـــہ"* ہے ہر اس دن میں جس میں ســورج طلوع ہوتا ہے۔ تمہارا دو آدمیـوں کے درمیان *"عـــدل"* کرنا صــدقہ ہے، 🚛تمہارا کسی آدمی کی اس کی سواری کے بارے میں *"مـــدد"* کرنا کہ تم اسے اس پر سوار کرادو، یا اس کا سامان رکھوا دو یہ صدقہ ہے، 👌🏻 *"اچھی بات"* کہنا صدقــہ ہے۔ 🕌ہر قدم جو تم *"نمــــاز"* کے لیے اٹھاؤ صدقہ ہے۔ 🌵اور تمہارا *"راستے"* سے تکلیف دہ چــیزوں کو ہٹا دینا صدقــــہ ہے. 👥(تعدل بینھما) کے معنی ہیں ''تم دو آدمیوں کے درمیان عــــدل سے *"صلـــح"* کرا دو۔''❣ 📚(صحیـح البخاری، کتاب الجھاد والسیر ،رقــم الحــدیث:٢٩٨٩)