Nojoto: Largest Storytelling Platform
saqibhumraaz7609
  • 150Stories
  • 259Followers
  • 823Love
    221Views

Saqibhumraaz

mai musalma na hua aur na kafir hi hua, beech dariya ek Jazeera doobta ugta raha.

  • Popular
  • Latest
  • Video
079872ed04cd9b67e93b2f7801096e53

Saqibhumraaz

Hichkiyañ aa rahiñ haiñ kyuñ mujhko

Kon baitha hai itni fursat meñ



~Abdul  Mannan Samadi

©Saqibhumraaz #strange
079872ed04cd9b67e93b2f7801096e53

Saqibhumraaz

بات شب بھر کی ہوئی ہے تو ذرا دھیان رہے
جسم درکار ہے بیکار میں دل نہ لانا

©Saqibhumraaz

079872ed04cd9b67e93b2f7801096e53

Saqibhumraaz

بتاؤ کتنا رونا ہےکہ دل نم کر سکوں تیرا
میں اپنی آنکھ میں اتنے سمدر لے کے آؤنگا

©Saqibhumraaz #seaside
079872ed04cd9b67e93b2f7801096e53

Saqibhumraaz

آؤ گزرے ہوئے لمحوں کو بلائیں واپس
تاکہ معلوم تو ہو رایگاں کون ہوا

©Saqibhumraaz #alone
079872ed04cd9b67e93b2f7801096e53

Saqibhumraaz

ہم سمندر لپیٹ کر جاناں
جامِ صحرا کا گھونٹ پیتے ہیں

©Saqibhumraaz #lost
079872ed04cd9b67e93b2f7801096e53

Saqibhumraaz

Secret door  در پہ امید کب سے بیٹھی ہے
گھر سے باہر نکل کہ دیکھو تو

©Saqibhumraaz #SecretDoor
079872ed04cd9b67e93b2f7801096e53

Saqibhumraaz

آخرش ہم  نے اُسی شخص کو آواز دیا
جسکو کہ آئے تھے ' جاؤ نہیں بولتے ہم '

©Saqibhumraaz #Texture
079872ed04cd9b67e93b2f7801096e53

Saqibhumraaz

صبح

خبر ہے اب کہ آمد کو صبح تیار بیٹھی ہے
خبر ہے کہ اندھیروں کا قبیلہ لوٹنے کو صبح
نوکیلے بے رحم کرنوں کا لشکر ساتھ لائے گی
سنا ہے قافلے جگنو کے آمادہ ہیں ہجرت پر
دیا کہتا ہے میری بھی فقط کچھ سانس باقی ہے
او خابوں کو حکم ہے کے قبل از وقت چھپ جائیں 
پرندے بھی درختوں سے اُڑنگے اور پکارینینگے  
خدا حافظ خُدا حافظ خُدا حافظ خُدا حافظ
ہوا بیچارگی میں کیا کریگی سو 
سڑک پر لیٹ جائیگی جلایگی بدن اپنا
او پانی بھی  حدس سے بوکھلا کر سوکھ جائیگا
 یہ بارش بنکے برسے گا برس کر ٹوٹ جائیگا
اسی برہم فضا میں ہم اٹھینگے اپنے بستر سے

©Saqibhumraaz #worldpostday
079872ed04cd9b67e93b2f7801096e53

Saqibhumraaz

کب تلک میں ہی تعلق کو نبھاتا جاؤں
تم کو آباد کروں خود کو لُٹاتا جاؤں
تم صحیفوں کی طرح حرفِ مقدس ٹھہرے
یعنی    تعظیم کروں سر  کو جھکا تا جاؤں
کیوں نہ اشکوں کو قلم آنکھ کو کاغذ کردوں
روتے روتے بھی کوئی نظم سناتا جاؤں
تاکہ خُفیہ ہی رہے دل کے جھلسنے کی خبر
دو دھواں ایک ہی کش میں نہ اڑاتا جاؤں
جب بھی ویران حویلی سے جزرتا ہوں کبھی
جی میں آتا ہے کہ آواز  لگاتاجاؤں
جانے اب کون سی دیوار گرے گی ہمپر
کوئی پہلے سے بتا دے تو اٹھاتا جاؤں
نقشِ  پاہے تو مگر اور نشانی بھی تو ہے
یعنی مقصود ہوں خود، خود کو مٹاتا جاؤں
اِک ستم یے کے مجھے لاش بنایا پہلے
اُسپہ اب حکم کہ جاؤں تو اٹھاتا جاؤں
جسم مٹی کا ہے مٹی میں سما جائیگا
خون بچتا ہے سو بہتر ہے بہاتا جاؤں #steps
079872ed04cd9b67e93b2f7801096e53

Saqibhumraaz

ہر کوئی مجھ سے محبّت کی کہانی مانگے
یعنی اِک ڈوبتے انسان سے پانی مانگے
میرے جیسا جو کوئی ڈھونڈ رہا ہے مجھکو
کوئی تو  اسسے  مری کوئی نشانی مانگے
ایک بوسا ہے کہ ناراض ہے لب پر میرے
اسکو سمجھاؤں تو وہ تیری پشانی مانگے
ایک تو  تھا جو مرے چپ کی زبان جانتا تھا
تو بھی مُجھسے مرے الفاظ کے   معانی مانگے
میں کے یکتا تھا بٹا شعر میں  رفتہ رفتہ
جسکو دیکھو وہ الگ طرزِ بیانی مانگے
کہنے والے پہ قیامت بھی گزرتی ہو تو ہو
سننے والا تو کہانی میں روانی مانگے
میں بھلا کون سے اشعار سناونگا اسے
گر وہ جلوں کا کبھی ذکر زبانی مانگے
سانحہ بن کے اگر رات اترتی ہو تو پھر
شام كس واسطے اب کوئی سُہانی مانگے
فکرِ پختہ کا تقاضا ہے بزرگی لیکن
مہلت و عیش کے کچھ روز جوانی مانگے #Drops
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile