Nojoto: Largest Storytelling Platform
nojotouser3251245066
  • 230Stories
  • 238Followers
  • 1.3KLove
    367Views

فاروق بلوچ

  • Popular
  • Latest
  • Video
1c25a3a06f4b0c0e1f3d6dd19ab7e580

فاروق بلوچ

بختاور آن لائن موبائل سٹور
میاں بہادر موڑ، لیہ

ہر قسمی موبائل فون اور اُنکی ایسسریز،        ہر قسمی موبائل فون بیلنس ،          ڈیٹا اور کال پیکج،        بجلی  گیس سمیت ہمہ قسمی بل کی ادائیگی، جاز کیش      و     ایزی       پیسہ کی سہولت

خوشبخت نتکانی     03038222871

©فاروق بلوچ
1c25a3a06f4b0c0e1f3d6dd19ab7e580

فاروق بلوچ

فقیہہ شہر سے احوالِ عاشقاں پوچھیں
صلیبِ شاخ پہ لرزاں کوئی گلو ہی نہیں

کسی کا چاک گریباں کوئی دریدہ بدن
مگر کسی کو ہے اب حاجت رفو ہی نہیں

نہ غم گسار نہ ناصح نہ آشنا کوئی
کلام کس سے گریں کوئی روبرو ہی نہیں

فاروق اُسی سے محبت کا آج دم بھر لیں
یہ اور بات ہے وہ حسبِ آرزو ہی نہیں

©فاروق بلوچ #SunSet
1c25a3a06f4b0c0e1f3d6dd19ab7e580

فاروق بلوچ

تازہ غزل احباب کی نذر کیے دیتا ہوں
ملاحظہ فرمائیں:

چمن اجاڑ ہے تزئینِ رنگ و بو ہی نہیں
نئی بہار کی پھولوں کو جستجو ہی نہیں

قدم قدم پہ ملـے مجھ کـو اجنبی چـہـرے
جو آشنا ہیں وہ مائل بہ گفتگو ہی نہیں

نہ میکدہ ہے سلامت نہ رونقِ محفل
بہت سے جام ہیں خالی مگر سبو ہی نہیں

©فاروق بلوچ #SunSet
1c25a3a06f4b0c0e1f3d6dd19ab7e580

فاروق بلوچ

لیکن کل شام سے کچھ اشعار نے یوں انگڑائی لی کہ 
بحرِ رومانس کی منجمد لہروں نے بھی اضطرابی زاویوں کی طرف سفرِ نمو کیا
تازہ ترین غزل لکھ کر تو مجھے یوں لگ رہا ہے کہ
 آنگنِ خیال میں جیسے بہار عود آئی ہو
  یہ غزل خالصتاً میرے "حالِ دل" کی حقیقی عکاسی نہیں
 تو اظہاریہ ضرور ہے..... 
مگر خوشی یہ کہ ناامیدی، عدم استحکام اور بےیقینی کی 
دبیز چادر چاک چاک ہوئی ہے
مگر اعتماد یہ کہ دستِ بےیقیں کو 
جھٹک دینے کی جرات پیدا ہو ہی گئی
مگر لطف یہ کہ جبرِ تصنع کو   absolutely not  کہنے کی توفیق ملی

©فاروق بلوچ #SunSet
1c25a3a06f4b0c0e1f3d6dd19ab7e580

فاروق بلوچ

میری حیاتِ ناہموار میں بھی
 ایسے ہی دن گزرے ہیں کہ قلم کے پاس لکھنے کا مواد 
بیشک موجود تھا مگر قلبی سہارے نے جواب دے دیا
 قلم بھی تصنع سے الرجک ہے
 لہذا کئی آیامِ بےرومانس یونہی گزرے کہ
 کوئی شعر ہو ہی نہ سکا

©فاروق بلوچ #SunSet
1c25a3a06f4b0c0e1f3d6dd19ab7e580

فاروق بلوچ

میرے حساب سے شاعر ہر وقت شاعری نہیں کر سکتا
 جبکہ یہ کہنا بھی میرے تئیں درست ہے کہ شاعر کسی بھی وقت شاعری کر سکتا ہے
 جس جذباتی واردات، قلبی صورتحال اور فکری معروضات کے زیر اہتمام شاعری ہوتی ہے 
اُن میں سے کوئی ایک سے بھی یارا نہ ہو تو
 شاعری میں کہیں کچھ بال آ جاتا ہے
 یا پھر تصنع دَر آتی ہے

©فاروق بلوچ #SunSet
1c25a3a06f4b0c0e1f3d6dd19ab7e580

فاروق بلوچ

وصالِ مکرر

یہ کس کی نظریں جھکی ہوئی ہیں
یہ کس کے ہونٹوں پہ ہے تبسم
یہ محفل میں کون آیا کہ
ہر طرف سے مہتاب جاگے

©فاروق بلوچ #Thoughts

Thoughts

1c25a3a06f4b0c0e1f3d6dd19ab7e580

فاروق بلوچ

وصالِ مکرر

نئے زماں و مکان کے جتنے بھی
خواب صدیوں سے ہم نے دیکھے
وہی خوش آئند خواب آنکھوں میں 
پھر بصد آب و تاب جاگے

©فاروق بلوچ #Thoughts

Thoughts

1c25a3a06f4b0c0e1f3d6dd19ab7e580

فاروق بلوچ

وصالِ مکرر

نئے ہیں زماں و مکاں
کارواں ہیں رواں دواں
کہیں سے اذن سفر ملا ہے 
نشان منزل کے خواب جاگے

©فاروق بلوچ #Thoughts

Thoughts

1c25a3a06f4b0c0e1f3d6dd19ab7e580

فاروق بلوچ

وصالِ مکرر

یہ چاہتوں کا نیا سفر ہے
ابھی ہر اک راہ پرخطر ہے
کہیں ایسا نہ ہو کہ
منزل کی جستجو میں سراب جاگے

©فاروق بلوچ #Thoughts

Thoughts

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile