Nojoto: Largest Storytelling Platform
ahmadsarwar2406
  • 56Stories
  • 8Followers
  • 441Love
    201Views

Ahmad Sarwar

اول آنے کا شوق تھا لیکن کام سارے دوسرے کے

  • Popular
  • Latest
  • Video
385e12a073c9c495f6f313ad710d497b

Ahmad Sarwar

اس مكافاتی دنیا میں کون کس کے سبب گر رہے ہیں 
پتا لگانے کو تو میری نظر میں سب گر رہے ہیں 
حماسٌ تم غلط وقتوں میں سالگرہ مناتے رہے 
تمہارے سال تو دراصل اب گر رہے ہیں

©Ahmad Sarwar
  #eternallove #My_Poetry
385e12a073c9c495f6f313ad710d497b

Ahmad Sarwar

طوفاں کی زد میں آئے میرا گھر 
یوں بہا لے جائے میرا گھر 
آتش زدہ مکاں کے بیچ 
آئے صدائے میرا گھر
جس گھر میں ہجر قیام کرے
وہ گھر ہوجائے میرا گھر
اک حادثہ ایسا بھی ہو
تیرا گھر کہلائے میرا گھر
ساری بستی کو تیرا سلام
بس اک سوائے میرا گھر

©Ahmad Sarwar
  #Sukha #my_diary
385e12a073c9c495f6f313ad710d497b

Ahmad Sarwar

اک ادا سے مجھ پر درد کی یلغار ہوئی
حوس جیت گئی محبت کی ہار ہوئی
کیوں ترے محفل سے اٹھ جانے پر
دل کی دھڑکن تیز رفتار ہوئی
مرے گلدستوں کو دسمبر کی چپ کھا گئی
اور اس گلبدن کے باغوں میں بہار ہوئی
اک چادر جو پیروں میں روندی جاتی گئی
بہت سے لوگوں کی اب وہ دستار ہوئی
کوتاہی تھی تجھ پر بھروسہ حماس 
اور یہ کوتاہی ہم سے بار بار ہوئی

©Ahmad Sarwar #Moon #my_diary
385e12a073c9c495f6f313ad710d497b

Ahmad Sarwar

مرے لیے یہی جام یہی سبو
یہی میری ہا یہی میری ہو
دیوانہ وہ جسے مل جائے 
صحرا کی صبا میں خوشبو 
بچا رہے تھے کبھی اپنی آبرو 
آج پڑے ہیں ادھر بے آبرو 
اس کیف نظر سے نظر ملانے کو
ہے کون کون محو جستجو 
حماس تجھے بتائوں میں اپنا جنوں
میں اب میں نہیں اب تو

©Ahmad Sarwar #boat #my_diary
385e12a073c9c495f6f313ad710d497b

Ahmad Sarwar

بے مثل محبت میں نے جو کچھ اختیار کیا
ان میں ایک محبت کو بھی شمار کیا
مجھے جنگ میں سمت کا تعین کرنا ہے
مجھے بتاؤ کہ کس دوست نے کہاں سے وار کیا
جس دوست کے سفر میں ہمسفر رہے
اسی نے ہم کو خاک و غبار کیا
ہم خود لوگوں کی چالوں میں آئے
حماس ہم نے کہا کسی کو خوار کیا

©Ahmad Sarwar #lily #MyPoetry #Poetry
385e12a073c9c495f6f313ad710d497b

Ahmad Sarwar

میں نے جو ہاتھ اٹھا کر جھکا دیے ہیں 
نہ پوچھ کہ کتنے شجرے بچادیے ہیں 
اب کہ تسلی ہوئی کہ یہ غم بھی مجھے
 نقیبِ جاں نے انگلیوں پر گنوا دیے ہیں 
ماتمیانِ گلزار کی سزا یہ ہے کہ 
گل بھی اُن کو مثلِ سزا دیے ہیں 
جاؤ کہہ دو اجڑے دنوں کے فسانے اُس سے 
وہ جِس نے رات میں دیے بجھا دیے ہیں 
نہ ہو پشیماں حماسٌ کہ کس نے اب تک 
حدِ وفا میں رہ کر حرفِ وفا دیے ہیں

©Ahmad Sarwar #HeartBreak #my_diary
385e12a073c9c495f6f313ad710d497b

Ahmad Sarwar

اپنے کرب کا منظر اُسے بتلائیں کیسے
دیوانے روٹھ جائیں تو منائیں کیسے
صد شکر کہ وہ دور ہیں ہم سے
صد فکر اب ہم اٹھائیں کیسے
یہ زیست اک قصہ مختصر ٹھہری 
اِس زیست میں آخر نبھائیں کیسے
جو باتیں بالاۓ سمجھ ہیں اُس کے 
وہ باتیں اُسے سمجھائیں کیسے
معجزہ ہی ہے اُس تک رسائی حماسٌ 
معجزہ یہ کر کہ دکھائیں کیسے

©Ahmad Sarwar #my_diary 

#Stars
385e12a073c9c495f6f313ad710d497b

Ahmad Sarwar

اک نگر کہ جہاں اُس جیسا پارسا کوئی نہ تھا 
فلاں سے پوچھا تو پتہ چلا فلاں سا کوئی نہ تھا 
جھانک کر دیکھ چکا اپنے ماضی و حال کو 
دھواں ہی دھواں تھا اور دھواں سا کوئی نہ تھا 
نگر وہ کچھ ایسا تھا کہ جس سے 
آگاہ تو سب تھے مگر شناسا کوئی نہ تھا 
میں اُس بستی کا مکیں ہوں  جہاں حماسٌ 
بادشاہ تو بہت  تھیں مگر رقاصہ کوئی نہ تھا

©Ahmad Sarwar #my_diary 

#Love
385e12a073c9c495f6f313ad710d497b

Ahmad Sarwar

اک نگر کہ جہاں اُس جیسا پارسا کوئی نہ تھا 
فلاں سے پوچھا تو پتہ چلا فلاں سا کوئی نہ تھا 
جھانک کر دیکھ چکا اپنے ماضی و حال کو 
دھواں ہی دھواں تھا اور دھواں سا کوئی نہ تھا 
نگر وہ کچھ ایسا تھا کہ جس سے 
آگاہ تو سب تھے مگر شناسا کوئی نہ تھا 
میں اُس بستی کا مکیں ہوں  جہاں حماسٌ 
بادشاہ تو بہت  تھیں مگر رقاصہ کوئی نہ تھا

©Ahmad Sarwar #my_diary 

#BlackSmoke
385e12a073c9c495f6f313ad710d497b

Ahmad Sarwar

ہونے اک عجوبے کو وقف عمر کر گئے
ہم دنیا میں آ کر کیا کچھ نہ کر گئے
جبیں زمیں سے لگی رہی تاحیات و تاعمر
سجدوں میں پڑے ہم کفر کر گئے 
آئے تھے جب کمالِ ہنر کی تلاش میں 
گئے تو نگر نگر جمالِ ہنر کر گئے 
ٹھرا نہیں یہاں کوئی سفرِ دشت میں 
کسی کی خالی جگہ کوئی پُر کر گئے 
لختِ دل جانِ حزیں عین الیقیں بالانشیں
حماسٌ تھے جو یہیں اب کدھر گئے

©Ahmad Sarwar #my_diary 
#sharadpurnima
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile