Nojoto: Largest Storytelling Platform
atifatariqrandha9720
  • 29Stories
  • 11Followers
  • 200Love
    0Views

Atifa_Tariq_Randhawa

  • Popular
  • Latest
  • Video
38b6a5fe47a8a9019a68f4bd828a8de0

Atifa_Tariq_Randhawa

یہ شکوے ہیں، شاعری نہیں ہے۔۔۔
یہاں کوئی مؤدبانہ گذارش نہیں ہے۔۔۔

یہ شام ہے جو ڈھل رہی ہے۔۔۔
یہاں رکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔۔۔

سو ہے مجھے تم سے تمہیں مجھ سے محبت،
مگر دکھلانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔۔۔


میں ہوں تیری منزل کا کانٹا،
 مجھے بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔

مجھ پر  جو گزری ہے محبت دیا~
وہ محبت جتالانے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔

©Atifa_Tariq_Randhawa #WalkingInWoods
38b6a5fe47a8a9019a68f4bd828a8de0

Atifa_Tariq_Randhawa

White شام ہونے کو ہے، چل گھر جاتے ہیں
شام ہونے کو ہے، چل گھر جاتے ہیں

زندگی تو سامنے نہ آیا کر۔۔۔
ہم ڈر جاتے ہیں ۔۔۔

بہت خاموش ہوں میں، اور گھر بھی ۔۔۔
 کیا قبر کی خاموشی بھی ایسی ہو گی۔۔۔؟

شام ہونے کو ہے، چل گھر جاتے ہیں۔۔۔
شام ہونے کو ہے، چل مر جاتے ہیں۔۔۔

لوٹنا تو ہے اک دن اے زندگی!
چلو کے اصل گھر جاتے ہیں ۔۔

©Atifa_Tariq_Randhawa #Road
38b6a5fe47a8a9019a68f4bd828a8de0

Atifa_Tariq_Randhawa

اک کم ظرف مجھے بہت مہنگا خرید لایا ہے۔۔۔
اُسے گماں ہے وہ مجھے مفت میں ملا ہے۔۔۔

اُسکو معلوم ہی نہیں نکاح میں لایا ہے۔۔۔
ساری عمر کی میری عزت ساتھ میں لایا ہے۔۔۔

اک کم ظرف مجھے بہت مہنگا خرید لایا ہے۔۔۔
اب کے میری توقعات نچوڑ لایا ہے۔۔۔

میرا جسم، میری زبان کو چھوڑ آیا ہے۔۔۔
اک کم ظرف مجھے بہت مہنگا خرید لایا ہے۔۔۔

اُسے گماں ہے وہ مجھے مفت میں ملا ہے۔۔۔
ہائے سناتا ہے مجھے وہ اپنے دکھ یونہی۔۔۔

کے جیسے مرہم مجھے پہلے سے کوئی تھماتا ہے۔۔۔
ہائے دیا~ اُسے گماں ہے مجھے مہنگا خرید لایا ہے۔۔

©Atifa_Tariq_Randhawa #sagarkinare
38b6a5fe47a8a9019a68f4bd828a8de0

Atifa_Tariq_Randhawa

ہجرت کے لیے کارواں چاہیے۔۔
منافقوں سے مجھ کو فاصلہ چاہیے۔۔

منزل ہے دور مگر،اک وطن چاہیے۔۔
دین اسلام کا مجھے بھی، نام چاہیے۔۔

قتیل پر جو گزری، حساب چاہیے۔۔
مجھے وطن میرا، پاکستان چاہیے۔۔

میں مومن ہوں، مجھ کو جہان چاہیے۔۔
مجھے منافقوں سے فاصلہ چاہیے۔۔

وقت جو پلٹ رہا ہے کروٹیں بار بار۔۔
مجھے اپنا وطن شاد آباد چاہیے۔۔

اے لوگو! کافر سے بدتر ہے جو، 
اُس منافق سے تمہیں بھی فاصلہ چاہیے۔۔

اب تو خود کو سمجھو اے لوگو!
دیا~ کو پاکستان پاک چاہیے۔۔۔

©Atifa_Tariq_Randhawa #WalkingInWoods
38b6a5fe47a8a9019a68f4bd828a8de0

Atifa_Tariq_Randhawa

‏‎ضبط کمال ٹھہرا ہو گا!
اعصاب پر جب کوئی سوال ٹھہرا ہوگا۔۔

قہقوں کی بہت ضرورت ہوگی۔۔
جہاں آنسوؤں کا جہاں ٹھہرا ہو گا۔۔

چہروں پر کیسے بیان ہوگا۔۔؟
جب دِل کا آئینہ ہی دھندلا ہوگا۔۔

اس کو سمجھنے میں کچھ دير تو لگی ہوگی۔۔؟
شاید اعصاب پر تبھی کنارہ کشی جچی ہوگی۔۔

ضبط کمال ٹھہرا ہو گا اے دیا~
خاموش نظروں پر، سوال کمال ہی ٹھہرا ہوگا۔۔!

©Atifa_Tariq_Randhawa #Life_experience #zabt_ki_baat 
#shayaranaandaaz #logokisoch #badpolitics #Bad_Experience #poetry_from_heart_1
38b6a5fe47a8a9019a68f4bd828a8de0

Atifa_Tariq_Randhawa

ہم حدِ ادب کی کتاب سے، اُلجھ رہے ہیں حساب سے۔۔۔
زندگی کے امتحان میں، ہیں سرکشیں بے حساب سی۔۔۔

ہر لفظ میں ہیں سوال سُو، ہر ورق پر ہے حساب دو۔۔۔
کسی کہکشاں کی جھلک پر، گنتی کے ہیں شہاب سُو۔۔۔

ہماری سوچ کے ہر گوشے میں، ہے زندگی عذاب کیوں؟؟
ہم حدِ ادب کی کتاب سے، اُلجھ رہے ہیں حساب سے۔۔۔

یہاں دن ضمیروں کی رات ہے، اے زندگی تو بے حساب سی۔۔
یہاں رات بھی ہے سخت سی، بے جان لاشوں کے ڈھیر سی۔۔۔

کس اُور چل دیں اے زندگی؟ ہر اُور منزل پہاڑ سی۔۔۔
اے زندگی تیرا اختتام بھی، اُلجھن ہے اِک حساب بھی۔۔۔

ہم حدِ ادب کی کتاب سے اے دیا~
اُلجھ رہے ہیں بے حساب سے۔۔۔

©Atifa_Tariq_Randhawa #Moon #Shaayari #Life_experience #SAD
38b6a5fe47a8a9019a68f4bd828a8de0

Atifa_Tariq_Randhawa

راہ فقر میں باقی ہیں، جو ابهی توبہ کی گردشیں...

اسی سحر سے آتی ہیں دیا، عقیدت لزتیں و فراوانی...

  عاطفہ_طارق_رندهاوا (دیا)

©Atifa_Tariq_Randhawa #Light
38b6a5fe47a8a9019a68f4bd828a8de0

Atifa_Tariq_Randhawa

قیامت دور، نہیں معلوم۔۔۔
زندگی معمول، نہیں معلوم۔۔۔

چاہت دستور، زمانے مغرور۔۔۔
وفائیں مجبور، كسے معلوم۔۔۔

نیتیں دھول، نہیں معلوم۔۔۔
شمشیریں نم، زہریلے غم۔۔۔

نہیں واجب، تدبیریں سب۔۔۔
بنا ساون، بنا راحت۔۔۔

یقین کامل، نہیں معلوم۔۔۔
بنا جھکے، تم فرشتہ صفت۔۔۔

نہیں معلوم،
 كسے معلوم۔۔۔؟

غریبی بلند، امیری پست؟
کیا منطق ہے؟ كسے معلوم۔۔۔

بزرگوں کی اماموں میں، کوئی طاقت ہے۔۔۔
نہیں معلوم، كسے معلوم۔۔۔

یہ زندگی بھی اک، سمندر ہے۔۔۔
یہاں موجوں کو رواں رہنا ہے۔۔۔

کیا قیامت دور؟ كسے معلوم۔۔۔
جنت نصیب؟ كسے معلوم۔۔۔
دیا~ خواب اپنے کر جاؤ سچ۔۔۔

کے مستقبل نہیں معلوم۔۔۔

©Atifa_Tariq_Randhawa #womensday2021
38b6a5fe47a8a9019a68f4bd828a8de0

Atifa_Tariq_Randhawa

میری خاموشی کا سدباب اب کچھ نہیں دیا~۔۔۔

خاموشی اندر بھی، باہر بھی، اور خاموشی ہم پر واجب بھی۔۔

©Atifa_Tariq_Randhawa #standAlone
38b6a5fe47a8a9019a68f4bd828a8de0

Atifa_Tariq_Randhawa

گل دریچوں کو توڑ کر۔۔
اپنا عکس ڈھونڈنا چاہا ہے۔۔

پہلی روشنی کی کرن پر۔۔
کبھی خود خوشی کو روکنا چاہا ہے۔۔

برسات کی دھنک کی خاطر۔۔
محدود رسموں کو چھوڑنا چاہا ہے۔۔

گلستاں کے شور میں نایاب تر۔۔
ہم نے بھی کبھی گُل چننا چاہا ہے۔۔

روح گُل کی جو بسی ہے خوشبو میں دیا~
ہم نے تمہاری روح میں اُسی خوشبو کو چاہا ہے۔۔

©Atifa_Tariq_Randhawa

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile