Nojoto: Largest Storytelling Platform
irfansahu6742
  • 19Stories
  • 49Followers
  • 113Love
    191Views

Irfan Sahu

blow candles on 18 aug 🍰 sportsman🎾 poet ✒ follow at instagram @arfeenwrites

  • Popular
  • Latest
  • Video
5ea1a0b18c4282da783ff5e62b1d5213

Irfan Sahu

دل کے قریب لوگ پل میں اتر گئے 
تنہائیوں کے مسافر آخر پھر  ادھر گئے
 مزاج کی تلخی کہیں تو آڑے آ ہی گئی
دن تو بہت اچھے تھے لیکن گزر گئے
 فقط ایک دید ہی کہ تو طالب تھے
امید دلاتے رہے سر راہ مکر  گئے
 فہرست    یاراں سے ایک اور باب گیا
ہم سمجھے تھے اس یاری میں ابھر گئے
گھاؤ  ہی ملے جان  نحیف  کو عارفین 
ہم چراغ محبت لیے جدھر گئے #DesertWalk
5ea1a0b18c4282da783ff5e62b1d5213

Irfan Sahu

جو ملا مجھ کو سینے لگا کے ملا 
ایک تو ہی مجھ کو دست گریباں ملا

زندگی میں تھے مصائب ازل سے بہت
  جانے سے تیرے نیا عذاب جاں ملا

جناب! درد شناس تھی انکی صورت 
 ہم تو سمجھے تھے اک مہرباں ملا

رنگے رہے جہان فانی میں عمر بھر
سوائے خدا , نہ کوئی نگہباں ملا

 ترک محفل اپنائے بیٹھے ہیں عارفین
 اس فنکار کو نہ کوئی  قدرداں ملا #Arfeen
5ea1a0b18c4282da783ff5e62b1d5213

Irfan Sahu

خطا ہوئی ہم سے وفا سمجھ بیٹھے 
 صنم کو غلطی سے خدا سمجھ بیٹھے

معاملہ آر کا ماننے منانے  پے جب
بشر تھے معاملہ آساں سمجھ بیٹھے

بھیک مانگتے رہے محبت کی  ان سے 
 افسوس کہ ان کو ہم نوا سمجھ بیٹھے

معاف ہو نا سکے یہ خطا کبھی شاید
وہ جو خود کو پارسا سمجھ بیٹھے

راہ الفت میں سب کچھ  لٹائے عارفین 
خدا جانے خود کو کیا سمجھ بیٹھے #عارفین
#urdu_poetry
5ea1a0b18c4282da783ff5e62b1d5213

Irfan Sahu

#stayhome ✌
5ea1a0b18c4282da783ff5e62b1d5213

Irfan Sahu

اب بھی ہوا کی بیٹی خود کو پاک سمجھتی ہے
 اجاڑ کے ہزاروں گھر مرد کو ناپاک سمجھتی کیا

اتنا گر چکا ہے معیار انصاف .. کیا ہے جواب ¿
محبت رچاکر  کر اپنا گرفتار سمجھتی ہے

 دل روند کر .. خدا کی آڑ میں چھپنا کیا جائز ہے
ہو مکافات عمل تو آدم  کو قصوروار سمجھتی ہے

کھیل جائیں ہوس کے پجاری تو کیا سب برابر
ہرماہ کے لاڈلے کو کیوں اغیار  سمجھتی ہے

ہر دور میں ہوا ہے مرد بد نام  کیوں آخر ¿
بےوجہ ہی جہنم کا ٹھیکیدار سمجھتی  ہے @arfeen

@arfeen

5ea1a0b18c4282da783ff5e62b1d5213

Irfan Sahu

سوال جواب کا سلسلہ کچھ ایسا ہوا 
کسی کا یار ہوا کسی کا پیسا ہوا

ہم ہارے ہوئے تھے بازیاں اس قدر 
 ہمارا حال بھی ہمارے حال جیسا ہوا

وہ مضمون تیار ہی نہ تھا کبھی
 مجمع پکارتا رہا امتحاں کیسا ہوا

ضرب ان کی باتوں کی لگی اس قدر
ہاتھ میں کاسہ پر سفر تمام پیاسا ہوا

 سدا آباد رہیں میرا آنگن اجاڑنے والے
امید بر آئی کچھ انتقال ویسا ہوا #arfeen
5ea1a0b18c4282da783ff5e62b1d5213

Irfan Sahu

بے تیغ و سپر قتلِ عام کر گیا 
 جاتے جاتے مجھ کو بد نام کر گیا

تہمت لگانے والے بہت تھے لیکن
 وہ شخص محفل میں سرعام کر گیا

کچھ دیر ہوا تھا میرے گھر پہ اجالا
 چاندنی راتوں کو ویران کر گیا

سوچا بہت دل سے اترنے نہ دوں کبھی
بالاخر ہر  جربہ ناکام کر گیا

بےوفاہے ..... بچ کے رہنا جناب سے
ستمگر یہ آخری اعلان کر گیا

                                           عارفین #عارفین

#عارفین

5ea1a0b18c4282da783ff5e62b1d5213

Irfan Sahu

نہ جانے کس کشمکش سے گزر رہا ہوں
 خود کا سامنا کرنے سے ڈر رہا ہوں 

  خاموشی سی چھائی ہے باطن میں
 کسی طوفاں کا انتظار کر رہا ہوں

کوئی یاد ہے یا اندر کا ویرانہ پن 
بے وجہ ہی خود سے لڑ رہا ہوں

میں شجر ہوں جو سدا خزاں میں رہا 
اب بہار کی خواہش میں جھڑ رہا ہوں

بہت دیر سے آیا ہے میرا ہم خیال 
ایک عرصے تک میں لاغر رہا ہوں

                                                           عارفین #عارفین
#شاعری

#عارفین #شاعری #Shayari

5ea1a0b18c4282da783ff5e62b1d5213

Irfan Sahu

#arfeen
#poetry
5ea1a0b18c4282da783ff5e62b1d5213

Irfan Sahu

#Arfeen
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile