Nojoto: Largest Storytelling Platform
nojotouser2126442966
  • 22Stories
  • 12Followers
  • 152Love
    40Views

Angel Hafsa

  • Popular
  • Latest
  • Video
66fcefe86271e8f5375261bfab7d14cd

Angel Hafsa

‏کچھ ایسا ہو یہ شام ڈھلے
کوئی لے کے مجھ کو ساتھ چلے

کوئی بیٹھے میرے پہلو میں
میرے ہاتھ پہ اپنا ہاتھ دھرے

اور پونچھ کے آنسو آنکھوں سے
وہ دھیرے سے یہ بات کہے

یوں تنہا چلنا ٹھیک نہیں
چلو ہم بھی تمہارے ساتھ چلیں

©Angel Hafsa #kch aisa ho sham dhaly#poet#quetsoftheday#quets#likepoet#2022

#kch aisa ho sham dhalypoetquetsofthedayquetslikepoet2022 #شایری

66fcefe86271e8f5375261bfab7d14cd

Angel Hafsa

پَتوں کی طرح بکھیرا تھا زمانے نے مجھے
پھر اک شخص نے سمیٹا اور ___آگ لگا دی

©Angel Hafsa #poetcommunity#quetoftheday#likepoet#quetlove#2022
66fcefe86271e8f5375261bfab7d14cd

Angel Hafsa

,‏اِک پل میں بکھرے تھے جیسے سوکھے پتے تھے.🍁

©Angel Hafsa #poetcommunity#lovequets#quetsoftheday#heartbreak#poetof2022

#dusk
66fcefe86271e8f5375261bfab7d14cd

Angel Hafsa

‏" بتاؤ ، پھر کیا سیکھا تم نے _؟
کوئی روٹھا تو تم بھی روٹھ گئے 
یا منانا سیکھا _؟
کسی کے آنسوؤں پہ ہنس دیئے 
یا چھپانا سیکھا _؟
کوئی بچھڑا تو تم بھی چل دیئے
یا نبھانا سیکھا _؟
کسی کی غلطیوں پہ دی سزا
یا بھلانا سیکھا _ !

©Angel Hafsa
  #sad😔poet#quetsoftheday#lovequets#beautifulquets#2022
66fcefe86271e8f5375261bfab7d14cd

Angel Hafsa

کبھی تھک کر سو گئے ہم.
اور کبھی رات بھر نا سوئے

©Angel Hafsa #sadfeelings#poetoftheday#poetlove#followquets#2022

#feelings
66fcefe86271e8f5375261bfab7d14cd

Angel Hafsa

دلِ امید توڑا ہے کسی نے
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے

نہ منزل ہے نہ منزل کا نشاں ہے
کہاں پہ لا کے چھوڑا ہے کسی نے

قفس کی تیلیاں رنگین کیوں ہیں
یہاں پہ سر کو پھوڑا ہے کسی نے

میں اِن شیشہ گروں سے پوچھتا ہوں
کہ ٹوٹا دِل بھی جوڑا ہے کسی نے

محبت میں مجھے برباد کر کے
لہو کا دل نچوڑا ہے کسی نے

دلِ امید توڑا ہے کسی نے
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے

©Angel Hafsa
  #Dil_E_Ummeed#poet#sadpoet#alone#follow#angelhafsa#2022
66fcefe86271e8f5375261bfab7d14cd

Angel Hafsa

تنہا کھڑے ہیں ہم سَرِ بازار کیا کریں
کوئی نہیں ہے غم کا خریدار کیا کریں

اے کم نصیب دِل تُو مگر چاہتا ہے کیا
سنیاس لے لیں، چھوڑ دیں گھر بار کیا کریں

اُلجھا کے خُود ہی زِیست کے اِک ایک تار کو
خُود سے سوال کرتے ہیں ہر بار کیا کریں

اِک عُمر تک جو زِیست کا حاصِل بنی رَہِیں
پامال ہو رہی ہیں وہ اِقدار کیا کریں

ہے پُوری کائنات کا چہرہ دُھواں دُھواں
غزلوں میں ذکرِ یارِ طَرح دار کیا کریں

©Angel Hafsa #poetlove#poetoftheday#sadpoet#follow#angelhafsapoet#2022
#alone
66fcefe86271e8f5375261bfab7d14cd

Angel Hafsa

میرے جیسے بن جاؤ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا 

دیواروں سے سر ٹکراؤگے جب عشق تمہیں ہو جائے گا 

ہر بات گوارا کر لو گے منت بھی اتارا کر لو گے 

تعویذیں بھی بندھواؤ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا 

تنہائی کے جھولے کھولیں گے ہر بات پرانی بھولیں گے 

آئینے سے تم گھبراؤگے جب عشق تمہیں ہو جائے گا 

جب سورج بھی کھو جائے گا اور چاند کہیں سو جائے گا 

تم بھی گھر دیر سے آؤ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا 

بے چینی بڑھ جائے گی اور یاد کسی کی آئے گی 

تم میری غزلیں گاؤ گے جب عشق تمہیں ہو جائے گا

©Angel Hafsa
  #poetcommunity#sadpoet#poetoftheday#lovepoet#memorieslove#2022
66fcefe86271e8f5375261bfab7d14cd

Angel Hafsa

بکھر جائیں گے ہم کیا جب تماشا ختم ہوگا
مرے معبود آخر کب تماشا ختم ہوگا
چراغ حجرۂ درویش کی بجھتی ہوئی لو
ہوا سے کہہ گئی ہے اب تماشا ختم ہوگا
کہانی میں نئے کردار شامل ہو گئے ہیں
نہیں معلوم اب کس ڈھب تماشا ختم ہوگا
کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہے
یہ عقدہ تب کھلے گا جب تماشا ختم ہوگا
زمیں جب عدل سے بھر جائے گی نور علیٰ نور
بنام مسلک و مذہب تماشا ختم ہوگا
یہ سب کٹھ پتلیاں رقصاں رہیں گی رات کی رات
سحر سے پہلے پہلے سب تماشا ختم ہوگا
تماشا کرنے والوں کو خبر دی جا چکی ہے
کہ پردہ کب گرے گا کب تماشا ختم ہوگا
دل نا مطمئن ایسا بھی کیا مایوس رہنا
جو خلق اٹھی تو سب کرتب تماشا ختم ہوگا

©Angel Hafsa #poetbyheart#sadpoet#poetoftheday#lovepoetry#follow#2022
66fcefe86271e8f5375261bfab7d14cd

Angel Hafsa

angel hafsa

©Angel Hafsa
  #poetcommunity#lovlywords#deeppoet#follow#nojoto#2022
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile