Nojoto: Largest Storytelling Platform
rozu7864400
  • 144Stories
  • 96Followers
  • 1.3KLove
    1.1KViews

rozuwrites

if its stay its love❤😘 if its end its luv story📖 if it's never begin its poetry ✍❤ #poetic soul✍✍.. #shyriiluvr❤ ..

  • Popular
  • Latest
  • Video
8a1bd592fedb08b2a402872d0c3596c1

rozuwrites

بات مندر کی نہیں یہ سرکار چمکنا  چاہتے ہیں 
یہ حکومت ہند ہے بس  اختلاف بڑھنا جانتے ہیں  
اتفاق سے رہنا ہوگا اُمت مسلمہ کو 
ظالم تو ویسے ہی نام مٹانا چاہتے ہیں ۔

از قلم روزی پسوال ✍️
#Blackday6december

©rozuwrites #thoughtoftheday
8a1bd592fedb08b2a402872d0c3596c1

rozuwrites

فقط عمر ہی نہیں
درد بھی بڑھتے گئے
بھلا حادثے بھی کبھی عمر دیکھتے ہیں 

✍️ روزی پسوال

©rozuwrites #merimaa
8a1bd592fedb08b2a402872d0c3596c1

rozuwrites

تقبل اللہ منا ومنکم صالح الأعمال وكل عام وانتم بخير.

Eid Mubarak 🥀❤️
may Allah accept it from you and us 
may He continue shower
 his blessings and guidance upon us.
Ameen!

©rozuwrites #Eid
8a1bd592fedb08b2a402872d0c3596c1

rozuwrites

کبھی زندگی میں دو راہیں آ جائیں آپ کنفیوز ہو جائیں کے کون سی راہ کی طرف رخ کروں توہمیشہ اُس راہ کی طرف جانا جو اللّٰہ کی طرف لے کے جاتی ہو جس راہ سے رب راضی ہو اُس راہ کا چناؤ کرنا وہی راہ جنت کی طرف لے کے جائیگی  انشا اللہ سب مشکليں احسان ہوں گی اور زندگی میں سکون ہوگا کیوں کہ اصل کامیابی اور سکون اللّٰہ کی یاد اور اللہ کی راہ میں ہے ۔

Ramadan Day. 30

©rozuwrites #ramadan
8a1bd592fedb08b2a402872d0c3596c1

rozuwrites

: اے لوگوجوایمان لائے ہو!کوئی قوم کسی دوسرے کامذاق نہ اُڑائے ہوسکتاہے کہ وہ اُن سے بہترہوں اورنہ عورتیں ایک دوسرے کا مذاق اُڑائیں ہو سکتا ہے کہ وہ اُن سے بہتر ہوں اور نہ ہی اپنے لوگوں پرعیب لگاؤاورنہ ہی ایک دوسرے کوبُرے القاب سے پکارو ، ایمان کے بعدبرانام (پکارنا)بہت بری بات ہے اور جو لوگ توبہ نہ کریں سووہی ظالم ہیں۔#(سورہ الحجرات.)

آجکل ہمارے معاشرے میں تو یہ بات عام ہے بات بات پر دوسروں کا مذاق اُڑایا جاتا ہے اللہ ہم سب کو ان سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

Ramdan Day.29

©rozuwrites #ramadan
8a1bd592fedb08b2a402872d0c3596c1

rozuwrites

اللہ تعالیٰ پر توکل کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ جائیں بس یہ کہہ کر کے مجھے اللہ پر یقین ہے توکل ہے میں خود ہی کامیاب ہو جاؤنگا یقین اور توکل ہونا چاہئے لیکن محنت بھی لازمی ہی جب تک محنت نہیں کرینگے تب تک ہم کامیاب نہیں ہو سکتے اللہ پر توکل کے ساتھ ساتھ محنت بھی ضروری ہے ۔

Ramdan Day. 28

©rozuwrites #ramadan
8a1bd592fedb08b2a402872d0c3596c1

rozuwrites

جب اللہ کی راہ میں ہم چلنے لگتے ہیں تو بہت سی چیزیں،بہت سے لوگ چھوٹ جاتے ہیں اصل میں یہ ہوتے ہی چھوٹنے کے قابل ہیں  اگریہ ہمارےلیے ٹھیک ہوتے تواللہ ہم سےدورنہ کرتاانکو۔
 راہ اللّٰہ میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اصل میں اللہ کی آزمائش ہوتی ہے یہ اللہ اپنے بندے کا صبر کا لیول چیک کر رہا ہوتا ہے اللہ کے راہ پر آ نا احسان ہوتا ہے لیکن خود کو اس پر قائم رکھنا اتنا احسان نہیں جتنا ہم کہتے ہیں  اللہ کی راہ میں آتے تو سب ہیں با آسانی لیکن خود کو اس راہ پر قائم کوئی کوئی کرتا ہے اللہ ہم سب اس راہ پر چلنے کی طوفیق عطا فرمائے۔

Ramdan Day .27

©rozuwrites #ramadan
8a1bd592fedb08b2a402872d0c3596c1

rozuwrites

۔اور ہدایت تو ہر گناہ گار خطاکار اور بڑے سے بڑے گناہ کرنے والے کو بھی ایک بار دی جاتی ہے ۔ہدایت کی طرف سبھی کو بُلایا جاتا ہے مگر فرق یہیں پر آجاتا ہے کون ہدایت تھام لیتا ہے اور کون محض اسے ایک گزرنے والا وقت سمجھ کر ٹھکرادے گا۔ہدایت سبھی کی طرف سفر کرتی ہے لیکن ہدایت کا مسافر کوٸی کوٸی بنتا ہے۔
”اور اللّٰہ اپنی طرف چُن لیتا ہے جسے چاہتا ہے اور جو رُجوع کرتا ہے اسے اپنی طرف ہدایت دیتا ہے۔

Ramdan Day . 26

©rozuwrites #ramadan
8a1bd592fedb08b2a402872d0c3596c1

rozuwrites

جب زندگی میں سب ٹھیک چل رہا ہوتا ہے سب اپنے پاس ہوتے ہیں ہر من پسند شے پاس ہوتی ہے لیکن کہیں نہ کہیں دل میں اُداسی ہوتی ہے بلاوجہ کی بے سکونی ہوتی ہے پتہ ہے ایسا کب ہوتا ہے جب ہم دنیا کی محبت سے اپنے دل کو بھر دیتے ہیں دل میں جہاں خالق کی جگہ ہوتی ہے وہ خالی ہوتی ہے تبھی ہمیں بے سکونی محسوس ہوتی ہے یہ بلاوجہ نہیں ہوتی یہ رب سے تعلق نہ رکھنے کی وجہ ہوتی ہے اور ہم سوچتے ہیں سب ہے ہمارے پاس پھر یہ کیا تو یہ جگہ اللہ کی ہے اپنے دل کو اللہ کی یاد میں اللہ کی محبت میں رنگنا ہے دنیا میں نہیں ہمیشہ ہمارے جسم کو سکون نہیں چاہیے ہوتا اصل سکون تو روح کا سکون ہوتا ہے اور یہ صرف اللہ کی یاد میں ہے ۔

Ramdan Day .25

©rozuwrites #ramadan
8a1bd592fedb08b2a402872d0c3596c1

rozuwrites

عبادت میں تعداد نہیں اخلاص کو ترجیع دیں کم ہی کریں عبادت مگر پورے دل و دماغ سے یہ نہ ہو کھڑے اللہ کے سامنے ہیں اور سوچ کہیں اور رہے ہیں اور پڑھتے جا رہے ہیں  
اکثر لوگ قرآن مجید کو رمضان میں پورا کرتے ہیں بہت اچھی بات ہے پڑھنا چاہيے بھی لیکن  اگر ہم قرآن پاک کو سمجھ کر ترجمے اور تفسیر کے ساتھ پڑھیں ہمیں ثواب بھی ملےگا اور سمجھ بھی آئیگی ہم پڑھ کیا رہے ہیں 
عربی میں اکثر لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا کیا پڑھ رہے بس وہ جلدی کے چکر میں ترجمہ اور تفسیر نہیں پڑھتے قرآن تو اللہ کا کلام ہے ہدایت کی کتاب ہے اب ہم نے سمجھ کے جب پڑھا ہی نہیں تو ہمیں کیا پتہ کیا کہنا چاہتا ہے ہمارا رب العالمین اللہ کا کلام ہے اس کو ایسے پڑھیں جیسے اسکا حق ہے اللہ quality دیکھتا ہے quantity نہیں ۔

Ramadan Day .24

© #ramadan
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile