Nojoto: Largest Storytelling Platform
nojotouser6596971079
  • 36Stories
  • 6Followers
  • 272Love
    3Views

Abas Ali

  • Popular
  • Latest
  • Video
97dd9afdd69ef9e2404326b9f4d40161

Abas Ali

جو تعلق کی آس میں مارا جائے 
سانس سانس کے بعد ہارا جائے 
وہ کچھ تو واقف راز محبت ہو
جس کا ہر اک سہارا جائے 
یہ تعلق چند روزہ بے معنی رہا
اب کہ مکمل طور ہارا جائے
وہ جذبات میں کیے وعدے 
اک ایک کر کے ان کو سلایا جائے
تم کس یاد میں زندہ ہو عباس
روایت ہے محبت میں مارا جائے

©Abas Ali #findsomeone
97dd9afdd69ef9e2404326b9f4d40161

Abas Ali

کون دیکھے گا 🤷
  وہ سُلگتے ہوئے آنسو😥
 جو تکیوں کے غلافوں میں 😔
جزب ہو جاتے ہیں 💔

©Abas Ali #findyourself
97dd9afdd69ef9e2404326b9f4d40161

Abas Ali

گُفتگو ہی بتا دیتی ہے 🤷
               کہ تربیت ہوئی ہے یا 🤚
                       صرف پالا گیا ہے 😙

©Abas Ali #lovebond
97dd9afdd69ef9e2404326b9f4d40161

Abas Ali

ایک اچھا اُستاد کیسے بنا جا سکتا ہے ؟ 

1) ایک اچھا استاد ہمیشہ بچے کو حوصلہ اور تم کر سکتے ہو کی امید دلاتا ہے۔
2) ایک اچھا اُستاد فوری سزا نہیں بلکہ سمجھانے کو ترجیح دیتا ہے۔
3) ایک اچھا اُستاد صرف کتاب نہیں پڑھاتا بلکہ اخلاقیات اور کردار سازی بھی کرتا ہے ۔
4) ایک اچھا اُستاد غلطی کرنے پر سب کے سامنے بے عزت نہیں کرتا بلکہ اکیلے میں بلا کر سمجھاتا ہے
5) ایک اچھا اُستاد کبھی بچے کو ایسے الفاظ سے مخاطب نہیں کرتا جو اخلاقیات کے دائرے سے باہر جیسے 'تو' 'اُوئے' 'تم' یا کسی غلط نام اور القاب کے ساتھ ۔
6) ایک اچھا اُستاد بچے کی عزت نفس مجروح نہیں کرتا
7) ایک اچھا اُستاد طالب علم پر بوجھ نہیں بلکہ طالب علم کی امید ہوتا ہے 
8) ایک اچھا استاد صرف طالب علم کی اصلاح نہیں بلکہ وقتا فوقتاً اپنی اصلاح بھی کرتا ہے
9)ایک اچھا اُستاد ہر بار طالب علم کو قصور وار نہیں ٹھہراتا بلکہ کبھی کبھی اپنی غلطی بھی مان جاتا ہے 
10) ایک اچھا استاد اپنا کام اپنی ڈیوٹی اپنی ذمہ داری تنخواہ کے شوق سے ماوراء ہو کر شوق اور لگن کے تحت کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔
تحریر پڑھنے کا شکریہ 🍂🥀

©Abas Ali #GaneshChaturthi
97dd9afdd69ef9e2404326b9f4d40161

Abas Ali

97dd9afdd69ef9e2404326b9f4d40161

Abas Ali

Good Teacher  
Tip # 01 
how to behave your student ?  
Never Realize student that he/she cannot do something. Never Scolded him/her that he/she don't have capability to do a Task. Never insults him/her in front of other students. Never say You cannot do anything. Give him/her chance. Give him/her opportunity. Give him/her motivation. Give him/her new angle to do a task. 
listen! Teachers you have 365 days in a year to make you a good student by your own qualities. You cannot blame always your students that they are dull minded. Sometimes Teacher have to Change his/her mindset ....🍂🍁
Thanks for reading 🥀

©Abas Ali How to be a good teacher
#Books

How to be a good teacher #Books

97dd9afdd69ef9e2404326b9f4d40161

Abas Ali

دل کے آستاں میں آباد تیرا نام ہے
ذکر علی صبح و شام میرا کام ہے

کتاب وفا میں نہیں تیرا کوئی ثانی
اس عباس کو وفا کا سلام ہے

ناد علی پڑھ کر جب بھی پکارا عباس
مشکل کشاء نے ساتھ دیا ہر گام ہے

کہاں عباس اور کہاں توصیف پنج تن
لکھا نہیں لکھوایا گیا یہ کلام ہے

دار کی پروا نہ ہے فتوؤں کا کوئی ڈر
ہر دم ذکر پنج تن کرنا لب بام ہے

کتبئہ قبر پہ یہ تحریر لازم ہے میری
میرا منگتا میرا گدا میرا غلام ہے

اختتام زیست سے قبل کہہ دے کوئی
چل کربلا ، آیا تیرے لیے ایسا پیام ہے

©Abas Ali #Darknight
97dd9afdd69ef9e2404326b9f4d40161

Abas Ali

مؤذن نے اللہ اکبر کہا ۔ بابا جی نےپکوڑوں کی کڑاہی کے نیچے شورمچاتے چولہے کو بند کیا ۔ اور بولے
دوستو ! تھوڑا سا انتظار کر لو ، بلاوا آگیا ہے ۔ حاضری لگوا کے آتا ہوں
میں ذاتی طور انکی سیدھی سادھی باتوں سے بہت متاثر ہوا۔ میں سوچ رہا تھا کہ اب ہمیں بھی نماز کی دعوت ملے گی ۔ مگر بابا جی نے کسی سے کچھ نہیں کہا ۔ دو تین گاہک شاید جلدی میں تھے ، بڑبڑاتے چلے گئے۔
" آپ کے دو تین گاہک چلے گئے ہیں"
میں نے بابا جی کے آتے ہی انہیں کہا ؟؟ انہوں نے سنی ان سنی کر دی ۔
" رزق حلال کی کوشش بھی عبادت ہے ، آپ گاہک فارغ کر کے بھی نماز پڑھ سکتے تھے*"
*بابا جی مسکراتے ہوئے بولے ۔میرے مالک نے کتنی محبت سےفلاح کی طرف بلایا ۔ میں رزق کی کمی کی غرض سے رک کر فلاح کا موقع نہیں گنوانا چاہتا تھا ۔ رزق تو ملتا رہا ہے ملتا رہے گا - بیٹا کبھی اسکی آواز پر لپک کر تو دیکھو ، ساری لذتیں ایک طرف ، یہ لذت ایک طرف "
رزق تو ہر دروازے پر اپنے وقت کے مطابق پہنچ جاتا ہے ۔ مگر فلاح کی آواز کسی کسی دل پہ دستک دیتی ہے ۔ کئی کان اسے قریب سے بھی نہیں سن پاتے ۔ دعا کرو اللہ وہ دل دے دے ، جس پر یہ آواز دستک دے ۔ یہ اللہ کی محبت کی آواز ہے بیٹا ۔"
میں اپنا دل ٹٹول رہا تھا ۔ آواز تو میں نے بھی سنی تھی اوروں نے بھی ۔ مگر دل پہ دستک نہیں ہوئی.....

©Abas Ali #WForWriters
97dd9afdd69ef9e2404326b9f4d40161

Abas Ali

صورت ، سیرت ، نام ، بے نظیر جاناں
دل پر ہے یار کی تصویر جاناں

تیری دید خاطر ، در یار کے پھیرے 
لوگ کہتے ہیں اب تیرا فقیر جاناں

مرنے پر مٹے گا ، مری وفا کا باب لوگو
زیست گزری بن کر تیرا حقیر جاناں

تیری دید نہیں جو مقدر تو گلہ کیسا اب
وفادار میں نہیں ہوتی ایسی لکیر جاناں

اشک ہیں رواں تیری یاد بن کر یارا
پروا نہیں ، نہ کوئی میرا بصیر جاناں

گِر کے اُٹھنا پڑا ، وفا کی جنگ میں آخر
گرا کر نہیں ہوتا یہاں کوئی نصیر جاناں

لحد پر تیری عباس رکھے کوئی پھول 
شاید ، سمجھ کر تیرا فقیر جاناں

©Abas Ali #steps
97dd9afdd69ef9e2404326b9f4d40161

Abas Ali

انتظار میں کسی کے روز تھا سجتا
زخموں پر زخم دیکھا نہیں سکتا

لوگ پڑھ نہیں سکے اَن کہی باتیں
آنسوؤں کی زباں میں کیا کہتا 

آنکھ کا اشک چھوڑ گیا سوال
میں لہو کس کے منہ پر ملتا 

 جو مسکرایا تو حیراں تھی دنیا
ایسے میں گھر نہ جلاتا تو دل جلتا

کسی کی یاد میں آنکھ یوں برسی
پانی کی محبت میں جیسے دریا بہتا

وہ بھول چکا تو تعجب کیسا ہے ؟
میں جو بھولتا تو کہی کا نہ رہتا

چھینی ہے جس نے عباس کی مسکراہٹ
مزید اشک ناداں نہ بہاتا تو کیا کرتا

©Abas Ali #Sunrise
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile