Nojoto: Largest Storytelling Platform
nand5659131933229
  • 76Stories
  • 63Followers
  • 497Love
    210Views

Lal Writes

  • Popular
  • Latest
  • Video
a462a25a53efb72889ed0dc2b4232af1

Lal Writes

if 99% things realize you that you can',t
 love someone,
can't do this  & that,
can't continue Passion,
will never achive success..
calm down
just search that 1 % of chance of the reason which will
get you up to love ، doing everything
achieve success with passion

©Lal Writes

a462a25a53efb72889ed0dc2b4232af1

Lal Writes

kuch chezon pa yaqeen sirf merny k bad ata .

merny k bad bhut si chez ek trfa hojati hn .

jesy,
kash،
Baten،
chahra,
mulaqaten,
gum,
bebasi,

©Lal Writes #meltingdown
a462a25a53efb72889ed0dc2b4232af1

Lal Writes

Insan ek aesa samjhdar janwar ha Jo apni soch sy duniya ka naqsha badelta arha ha 
chaye wo quderti chezon ko begar hi q nhe rha ho. bs azal sy apny hi aram ki chezon pa research kiye jarha ha
 is k sath us mn bhut si khasiyten moojud hn.

Wo dusry insano k elawa apny erd gird k badelty mahol ko samjhny k sath badelta bhi ha.
Insan ki ertka aam janwar sy hoti hue smjhar janwar tk chal jarhi ha.
Lakin aj bhi koi sirf apny bary mn sochta ha.
 wo azal ka janwar ha or kuch nhe.

©Lal Writes

a462a25a53efb72889ed0dc2b4232af1

Lal Writes

ہوا کے دوش پر اب تک دہائی دیتی ہیں
پرانی دستکیں اب تک سنائی دیتی ہیں

قفس کو توڑنے کی جستجو میں گزری ہے 
وہ بیتی ساعتیں پر کب رہائی دیتی ہیں

نکل تو سکتا ہوں اس کی گلی سے میں لیکن
وہاں سے آگے نہ راہیں سجھائی دیتی ہیں

تو کیسے مانوں دلیلیں میں عقل کی سوچو
کسی کی یادیں جو پل پل صفائی دیتی ہیں

اس انتظار کو جب جب سمیٹا ہے ہم نے
بدن سے سسکیاں ، آہیں سنائی دیتی ہیں

کسی کہانی کا کردار سوچ کر بنئے
حسیں کہانیاں اک دن جدائی دیتی ہیں

کٹھن بہت ہیں مگر بے چراغ راتیں ہی
مرے وجود کو مجھ تک رسائی دیتی ہیں

ہے بات بات پہ ظلمت کا ذکر کیوں ابرک 
تمہاری آنکھیں تو روشن دکھائی دیتی ہیں

۔۔۔۔۔۔ اتباف ابرک

©Lal Writes #findyourself
a462a25a53efb72889ed0dc2b4232af1

Lal Writes

اس قدر آپ پر فدا ہوں میں
آپ بس آپ سے خفا ہوں میں

سوچتا ہوں ترے ہی بارے میں
خود غرض کتنا ہو گیا ہوں میں

آپ کا دل ہی بھر گیا ورنہ
اب تلک قابلِ سزا ہوں میں

تیسرا میں ہی تھا مثلث میں
میں سمجھتا تھا دوسرا ہوں میں

سب مسائل ہی آگہی کے ہیں
کیا میں سمجھا تھا اور کیا ہوں میں

اب ضرورت ہے کیا دلیلوں کی
آپ نے کہہ دیا , برا ہوں میں

آپ کو روشنی سے مطلب ہے
آپ کو کیا کہ جل رہا ہوں میں

جو بھی آتا ہے اس سے کہتا ہوں
تجھ سے ملنے گیا ہؤا ہوں میں

مانگتے ہی نہیں مری رائے
سب سمجھتے ہیں مر گیا ہوں میں

شعر ابرک اسی کو کہتے ہیں
منہ سے جو خود کہے نیا ہوں میں

۔۔۔۔۔

©Lal Writes

a462a25a53efb72889ed0dc2b4232af1

Lal Writes

کون دیکھے گمان سے باہر
خواب سب ہیں بیان سے باہر

اک نشاں تک ہے سوچ دنیا کی 
اور ہم ہیں نشان سے باہر

راز کھولا تلاش نے میری
اک جہاں ہے جہان سے باہر

یہ ملا رہبری کا آج صلہ
میر ہے کاروان سے باہر

جس نے بنیاد کو تھا خون دیا
آج خود ہے مکان سے باہر

اک اسی تیر نے ہمیں مارا 
جو نہ آیا کمان سے باہر

آپ کی آنکھ جو پڑھی ہم نے
آ گئے داستان سے باہر

سب عنایات زندگی تیری
جا کے سمجھیں گے جان سے باہر

وہ پرانا سا مال ہیں اب ہم
جو بکے بس دکان سے باہر.
••••♪♥••••

©Lal Writes

a462a25a53efb72889ed0dc2b4232af1

Lal Writes

کون دیکھے گمان سے باہر
خواب سب ہیں بیان سے باہر

اک نشاں تک ہے سوچ دنیا کی 
اور ہم ہیں نشان سے باہر

راز کھولا تلاش نے میری
اک جہاں ہے جہان سے باہر

یہ ملا رہبری کا آج صلہ
میر ہے کاروان سے باہر

جس نے بنیاد کو تھا خون دیا
آج خود ہے مکان سے باہر

اک اسی تیر نے ہمیں مارا 
جو نہ آیا کمان سے باہر

آپ کی آنکھ جو پڑھی ہم نے
آ گئے داستان سے باہر

سب عنایات زندگی تیری
جا کے سمجھیں گے جان سے باہر

وہ پرانا سا مال ہیں اب ہم
جو بکے بس دکان سے باہر

۔۔۔۔۔۔ اتباف ابرک

©Lal Writes

a462a25a53efb72889ed0dc2b4232af1

Lal Writes

ہجر ، بد ذات سے نہیں بنتی
وصل کی رات سے نہیں بنتی

بات بگڑی ہو جو محبت میں 
پھر کسی بات سے نہیں بنتی

آنکھ میری ، غریب کی چھت ہے
جس کی برسات سے نہیں بنتی

دل کی غربت کا یہ تقاضا ہے
اپنی ، حالات سے نہیں بنتی

پوچھتی ہے جو زیست ُچبھتے ہوئے
اُن سوالات سے نہیں بنتی

      گفتگو میں دلیل بھی رکھنا
بات جذبات سے نہیں بنتی

مجھ سے بن سکتی ہے مگر تیری
میری اوقات سے نہیں بنتی

آؤ دوری کو آزماتے ہیں
جب ملاقات سے نہیں بنتی

سوچ زرخیز اِس قدر ابرک
صرف اک مات سے نہیں بنتی

۔۔۔۔

©Lal Writes #findyourself
a462a25a53efb72889ed0dc2b4232af1

Lal Writes

ہو جاتی ہیں ساری باتیں آ کر ایک ہی بات میں گم🖤
سب کچھ مجھ سے باہر ہے اور میں ہوں اپنی ذات میں گم🖤

©Lal Writes #findyourself
a462a25a53efb72889ed0dc2b4232af1

Lal Writes

نہ کوئی جادہء منزل نہ روشنی کا سراغ 
بھٹک رہی ہے خلاوں میں زندگی میری 
انہی خلاوں میں رہ جاوں گا کبھی کھو کر 
میں جانتا ہوں کہ مری ہم نفس مگر یونہی 
کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے•

 
 
•••

©Lal Writes #phonecall
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile