Nojoto: Largest Storytelling Platform
tahirasayal8516
  • 50Stories
  • 16Followers
  • 610Love
    1.7KViews

Tahira Sayal

  • Popular
  • Latest
  • Video
aff64382ca32c4fda0e67b09e96cc158

Tahira Sayal

White 
اُلٹے سیدھے ہیں افکار
بنی سیاست کاروبار

سب ہیں بوٹ کی ٹھوکر پر
عادل ہو  یا  منصب دار

چاندی یہاں لُٹیروں کی
خوب ہے اُن کا.  کاروبار

لاوارث ہیں  اب مظلوم
ظالم نشّے میں  سرشار

ناکامی   کا   باعث  ہیں
جن کے دوغلے ہیں کرار

چُپ  رہنے  میں  عافیّت
کُچھ بھی کہنا ہے بیکار

مجھ سے  ہو  نہ  پاۓ  گا
طاہرہ   چاہت  کا  اظہار

طاہرہ ارم(ط' ارم)

©Tahira Sayal #Yoga
aff64382ca32c4fda0e67b09e96cc158

Tahira Sayal

اے شہدائے فلسطین شرمسار ہیں ہم !!!
بہتے لہو کی ہر بوند کے قرضدار ہیں ہم 

ہائے وہ معصوم لاشے، جو دیکھے نہیں جاتے 
یہ خون ہماری آستینوں پہ ھے, داغدار ھیں ہم 

تماشائی بن کر جو پیٹتے ہیں ڈھنڈورا دور سے
کہنے کو امت مسلماں ! کتنے مکار ھیں ہم

لرزتے نہیں یہ دل زخمی پھول چہروں سے
کس منہ سے کہہ دیتے ہو غمگسار ھیں ہم ؟

کب ہوش تم کو آئے گی سربراہان مسلمان؟
ہر آنکھ پرنم ھے دیکھو ! اشکبار ہیں ہم 
ط' ارم

©Tahira Sayal
aff64382ca32c4fda0e67b09e96cc158

Tahira Sayal

وہ نہ بھی پکارے،  پل پل سنائی دیتا ھے 
دل دھڑکتا ھے اک نام پہ، دھائی دیتا ھے 

اگر یہ عشق ھے تو اسے کہو نغمے سنائے 
مجھے وہ خوبرو ، کمال دکھائی دیتا ھے

ط' ارم

©Tahira Sayal
aff64382ca32c4fda0e67b09e96cc158

Tahira Sayal

کمال نظر ہوتی ھے محبت کی 
وہ دیکھ لے تو سکون ملتا ھے 
ط' ارم

©Tahira Sayal
aff64382ca32c4fda0e67b09e96cc158

Tahira Sayal

سچ ھے کہ رونق محفل کی گرویدہ نہیں ہوں میں 
ہاں مگر خوش رہتی ہوں، بوسیدہ نہیں ہوں میں 

تتلیاں جگنو، پھول مصوری، چائے بارش،اور تم
یہ سب مجھے پسند ھیں، پوشیدہ نہیں ہوں میں 

جسے چاہوں اسکی بے قدری کی عادت ڈال لیتی ہوں 
زمانہ تو پھر ایسا ہی ھے، رنجیدہ نہیں ہوں میں 

سسی،سوہنی،ہیر سیال کسکو محبت آن ملی تھی؟
چاہتوں کے اظہار میں اب سنجیدہ نہیں ہوں میں 

اس نے چاہا زمانے بھر کو ، زمانہ چاہے اسے خوب 
اپنی راحت جاں کی مگر پسندیدہ نہیں ہوں میں 
ط' ارم

©Tahira Sayal
aff64382ca32c4fda0e67b09e96cc158

Tahira Sayal

ذرا سی محبت ہی تو ھے، جینا محال تھوڑی ھے 
پل دو پل کی اداسی ھے، اسکا خیال تھوڑی ھے 

پکار لے وہ کسی روز ہمیں مجبور دل سے ہو کر
الفت ہو شاید اسے ،مگر اتنی مجال تھوڑی ھے

سمجھا بجھا رکھا ھے دل کو، اب نہ پکارے گا 
ہو گا عشق وشق بھی، جاں کا وبال تھوڑی ھے 

دوری سے بھی کیا خوب دل لگا لیتے ہیں لوگ
کہیں اور دل لگانے میں اسکو ملال تھوڑی ھے 

حساس طبیعت، غم شناس، سادہ صفت، ہمنوا
دنیا میں کتنے شاعر ہیں،ہماری مثال تھوڑی ھے 
ط' ارم

©Tahira Sayal
aff64382ca32c4fda0e67b09e96cc158

Tahira Sayal

Professional Research Writing in the field of Business, Finance and Management 

For details feel free to contact at mini_sayal1@yahoo.com
or wtsapp 
+33689795108

©Tahira Sayal #love_shayari
aff64382ca32c4fda0e67b09e96cc158

Tahira Sayal

Content writing specialist 
in the field of 
Business, Finance and Managment

We can write for your ease:

• Reserach Articles
• Dissertations of Masters, Mphil and Ph.D level
•Research Proposals Writing
•Quantitative data Analysis via SPSS, Amose SEM, PLS-SEM

For service and payment details feel free to contact 
mini_sayal1@yahoo.com 
or wtsapp at
+33689795108

©Tahira Sayal #good_night_images
aff64382ca32c4fda0e67b09e96cc158

Tahira Sayal

کر کے محبت کا اقرار غضب کرتے ہیں 
اور پھر اسی سے انکار غضب کرتے ہیں

دیکھاتے ہیں پہل آنکھوں کو خواب نئے 
 نگاہوں سے پھر تکرار غضب کرتے ہیں 

سوال سبھی ہماری آنکھوں میں چھوڑ کر 
جوابوں کی وہ بوچھاڑ غضب کرتے ہیں 

بھول کر ہمیں، دیکھو یہ چاہنے والے
کرتے ہیں پیار کا اظہار غضب کرتے ہیں 

نیند کیونکر بھائے گی ہماری آنکھوں کو 
یاد آ کر انکے قول و اقرار غضب کرتے ہیں 

مجبور دل کے ہاتھوں سے ہو کر
کر بیٹھے جو تم سے پیار غضب کرتے ہیں 

الزام لگاتے ہیں ہم پہ طعنہ زنی کا 
ہائے وہ عشق کے بیمار غضب کرتے ہیں 
ط' ارم

©Tahira Sayal
aff64382ca32c4fda0e67b09e96cc158

Tahira Sayal

لوٹا میرا دیس سیاستدانوں نے 
رکھوالوں کی سوچ بھی کاروباری ھے 

ط' ارم
ڈاکٹر طاہرہ ارم سیال

©Tahira Sayal
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile