Nojoto: Largest Storytelling Platform
owaisalishah3435
  • 10Stories
  • 13Followers
  • 38Love
    0Views

Owais Ali Shah

  • Popular
  • Latest
  • Video
b8bcdaf94909a6d49b9e1b4fe359b078

Owais Ali Shah

#Pehlealfaaz مرزا غالب نے کہا تھا 
جو یہ کہے کہ ریختہ کیونکے ہو رشک فارسی
گفتہ غالب ایک بار پڑھ کے اسے سنا کہ یوں
غالب نے شاعری کے وسیع میدان میں یہ دعوی کیا جہاں غزلیات کا وسیع و عریض میدان موجود ہے
 کمال یہ بھی ہے 
لیکن کمال تو امام عشق و محبت سیدی و سندی ہادی و مربی الشاہ امام احمد رضا خان قادری علیہ الرحمہ نے کیا کہ اسی زمین پر نعت کہی اور مقطع میں غالب کی طرح وسیع میدان میں طبع آزمائی کا دعویٰ نہیں کیا بلکہ نعت جیسے حساس اور محدود میدان میں جہاں اگر کمی کرے تو نقص ہے بڑھانے تو غلو ہے 
ایسا دعوی کیا جو کہ صحیح معنوں میں لاجواب دعوی ہے جسکی نظیر آج تک کوئی پیش نہ کرسکا 
امام فرماتے ہیں
جو کہے شعر و پاس شرع دونوں کا حسن کیوں کر آئے
لا اسے پیش جلوہ زمزمہ رضا کہ یوں

امام واقعی امام ہیں 
اللہ ان کے قلم کا صدقہ عطا کرے
b8bcdaf94909a6d49b9e1b4fe359b078

Owais Ali Shah

نہ چھیڑو ہمیں ہم ستائے ہوے ہیں 
بہت زخم سینے پہ کھائے ہوئے ہیں 
ستم گر ہو تم خوب پہچانتے ہیں
تمہاری اداوں کو ہم جانتے ہیں 
دغا باز ہو تم ستم ڈھانے والے 
فریب محبت میں الجھانے والے 
یہ رنگین کہانی تمھی کو مبارک 
تمہاری جوانی تمھی کو مبارک 
ہماری طرف سے نگاہیں ہٹا لو 
ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والو ..

b8bcdaf94909a6d49b9e1b4fe359b078

Owais Ali Shah

تو میرا حوصلہ تو دیکھ، داد تو دے کہ اب مجھے
شوق کمال بھی نہیں، خوف زوال بھی نہیں

میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس
خود کو تباہ کرلیا اور ملال بھی نہیں ۔۔۔

b8bcdaf94909a6d49b9e1b4fe359b078

Owais Ali Shah

بھیڑ ہے بر سر بازار کہیں اور چلیں
آ مرے دل مرے غمخوار کہیں اور چلیں

کوئی کھڑکی نہیں کھلتی کسی باغیچے میں
سانس لینا بھی ہے دشوار کہیں اور چلیں

تو بھی مغموم ہے میں بھی ہوں بہت افسردہ
دونوں اس دکھ سے ہیں دوچار کہیں اور چلیں

ڈھونڈتے ہیں کوئی سر سبز کشادہ سی فضا
وقت کی دھُند کے اس پار کہیں اور چلیں

یہ جو پھولوں سے بھرا شہر ہوا کرتا تھا 
اس کے منظر ہیں دل آزار کہیں اور چلیں

b8bcdaf94909a6d49b9e1b4fe359b078

Owais Ali Shah

دُنیا میں ہر آفت سے بچانا مولیٰ

عقبیٰ میں نہ کچھ رَنج دِکھانا مولیٰ

بیٹھوں جو دَرِپاک پیمبر کے حضور

اِیمان پر اس وقت اُٹھانا مولیٰ
  (حدائقِ بخشش)

b8bcdaf94909a6d49b9e1b4fe359b078

Owais Ali Shah

روگ ایسے بھی غم یار سے لگ جاتے ہیں
در سے اٹھتے ہیں تو دیوار سے لگ جاتے ہیں
داغ دامن کے ہوں، دل کے ہوں، کہ چہرے کے فراز
کچھ نشاں عمر کی رفتار سے لگ جاتے ہیں۔۔

b8bcdaf94909a6d49b9e1b4fe359b078

Owais Ali Shah

ہو نہ یہ پھُول تو بُلبل کا ترنُّم بھی نہ ہو
چَمنِ دہر میں کلیوں کا تبسّم بھی نہ ہو
یہ نہ ساقی ہو تو پھرمے بھی نہ ہو، خُم بھی نہ ہو
بزمِ توحید بھی دنیا میں نہ ہو، تم بھی نہ ہو
خیمہ افلاک کا اِستادہ اسی نام سے ہے
نبضِ ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہےدشت میں، دامنِ کُہسار میں، میدان میں ہے
بحر میں، موج کی آغوش میں، طوفان میں ہے
چین کے شہر، مراقش کے بیابان میں ہے
اور پوشیدہ مسلمان کے ایمان میں ہے
چشمِ اقوام یہ نظّارہ ابد تک دیکھے
رفعتِ شانِ ’رَفَعْنَا لَکَ ذِکرَْک‘ دیکھے اقبال

اقبال

b8bcdaf94909a6d49b9e1b4fe359b078

Owais Ali Shah

ڈاکٹر چاہتا ہے ہر آدمی مریض ہو
وکیل چاہتا ہے ہر آدمی جھگڑا کرنے والا ہو
پولیس چاہتی ہے ہر آدمی ظلمی ہو
ٹھیکیدار چاہتا ہے ہر آدمی مزدور ہو
شراب کی دکان والا چاہتا ہے ہر آدمی شرابی ہو
بینک چاہتا ہے ہر  آدمی قرضدار ہو
نیتا چاہتے ہیں ہر آدمی بھولا بھالا اور ان پڑھ ہو
پجاری چاہتا  ہے ہر آدمی اندھ وشواس میں ڈوبا رہے 
تعویز کرنے والا چاہتا ہے  پریشان ہو

لیکن ہمارے اساتذہ چاہتے ہیں کہ ہر طالب علم کامیاب ہوکر بہترین عالم بنے 
تو لہذا اپنے استادوں کا ادب کریں
b8bcdaf94909a6d49b9e1b4fe359b078

Owais Ali Shah

2 Years of Nojoto  ﮐﭽﮫ ﺑﺎﺕ ﺗﻮ ﮨﮯ
ﺗﯿﺮﯼ ﺑﺎﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺟﻮ ﺑﺎﺕ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﺁ ﭘﮩﻨﭽﯽ
ﮨﻢ ﺩﻝ ﺳﮯ ﮔﺌﮯ
ﺩﻝ ﺗﻢ ﭘﮧ ﮔﯿﺎ
ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺕ ﮐﮩﺎﮞ ﺗﮏ ﺟﺎ ﭘﮩﻨﭽﯽ Love
b8bcdaf94909a6d49b9e1b4fe359b078

Owais Ali Shah

2 Years of Nojoto  20 منٹ تک اپنی سانس روکیں...

محبوب آپ کے جنازے میں ہو گا..🙊😂😂

Yaqeen kro mera 🙈🤗
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile