Nojoto: Largest Storytelling Platform
aftabalampatelka1365
  • 275Stories
  • 32Followers
  • 2.6KLove
    14.0KViews

AFTAB ALAM PATEL KAROSHI

  • Popular
  • Latest
  • Video
bbac6c05e7d3997b44e782f8ec40070e

AFTAB ALAM PATEL KAROSHI

White " آج دھوپ میں نکل کر انسان دوست شخصیت کو ووٹ دو گے ، امید ہے کل یہی امیدوار آپ کو اور سارے ملک کو امن و امان کی چھاؤں دے گا ۔ ۔ ۔ ۔ "
آفتاب عالم شاہ نوری

©AFTAB ALAM PATEL KAROSHI #election_2024
bbac6c05e7d3997b44e782f8ec40070e

AFTAB ALAM PATEL KAROSHI

sunset nature غزل
تیرے بغیر میرا ممکن نہیں گزارا 
دریا کی موج تُو ہے میں ہوں ترا کنارا
اب تک تھکن بدن کی اتری کہاں ہے میری
کس نے نئے سفر پر پھر سے مجھے ابھارا
بِکتا نہیں ہے میرا سودا دلِ حزیں کا
بازارِ بے بسی میں ہر دم ہوا خسارہ
ذکرِ خدا زمیں پر ہوتا ہے جس جگہ بھی
اہلِ فلک نے پایا ایسا مکاں ستارہ
کانوں میں گونجتی ہے اب تک صدائے عالم 
اک دلربا نے مجھ کو گنبد سے تھا پکارا
آفتاب عالم شاہ نوری

©AFTAB ALAM PATEL KAROSHI #sunsetnature
bbac6c05e7d3997b44e782f8ec40070e

AFTAB ALAM PATEL KAROSHI

White جب عیدُ الفِطر کی رات ہوتی ہے تو اُس کانام (آسمانوں پر) ’’لَیْلَۃُ الْجَائِزَۃِ‘‘ (انعام کی رات)سے لیا جاتا ہے، اور جب عید کی صبح ہوتی ہے تو حق تَعَالیٰ شَانُہٗ فرشتوں کوتمام شہروں میں بھیجتے ہیں، وہ زمین پر اُتر کر تمام گلیوں، راستوں کے سِروںپر کھڑے ہوجاتے ہیں، اور ایسی آواز سے جس کو جِنّات اور انسان کے سِوا ہر مخلوق سنتی ہے، پکارتے ہیں کہ: اے محمدﷺ کی اُمَّت! اُس کریم رب کی درگاہ کی طرف چلو جو بہت زیادہ عطا فرمانے والا ہے، اور بڑے سے بڑے قُصور کو مُعاف فرمانے والا ہے، پھر جب لوگ عیدگاہ کی طرف نکلتے ہیں تو حق تَعَالیٰ شَانُہٗ فرشتوںسے دریافت فرماتے ہیں: کیا بدلہ ہے اُس مزدور کا جو اپنا کام پورا کرچکا ہو؟ وہ عرض کرتے ہیں کہ: ہمارے معبود اور ہمارے مالک! اُس کا بدلہ یہی ہے کہ اُس کی مزدوری پوری پوری دے دی جائے، تو حق تَعَالیٰ شَانُہٗ ارشاد فرماتے ہیں کہ: اے فرشتو! مَیں تمھیں گواہ بناتا ہوں، مَیں نے اُن کو رمَضان کے روزوں اور تراویح کے بدلے میں اپنی رَضا اور مغفرت عطا کر دی، اور بندوں سے خطاب فرماکر اِرشاد ہوتا ہے کہ: اے میرے بندو! مجھ سے مانگو، میری عزَّت کی قَسم! میرے جَلال کی قَسم! آج کے دن اِس اِجتماع میں مجھ سے اپنی آخرت کے بارے میں جو سوال کروگے عطا کروںگا، اور دنیاکے بارے میں جو سوال کروگے اُس میں تمھاری مَصلَحت پرنظر کروںگا، میری عزَّت کی قَسم! جب تک تم میرا خَیال رکھوگے مَیں تمھاری لغزشوں پر سَتَّاری کرتا رہوںگا (اور اُن کو چھپاتا رہوںگا)، میری عزَّت کی قَسم اور میرے جَلال کی قَسم! مَیں تمھیں مُجرِموں (اور کافروں) کے سامنے رُسوا اور فَضِیحت نہ کروںگا، بس اب بخشے بخشائے اپنے گھروں کولوٹ جاؤ، تم نے مجھے راضی کردیا اور مَیں تم سے راضی ہوگیا؛ پس فرشتے اُس اَجروثواب کو دیکھ کر جو اِس اُمَّت کو اِفطار کے دن ملتا ہے خوشیاں مَناتے ہیں اور کھِل جاتے ہیں۔

©AFTAB ALAM PATEL KAROSHI
  #nightthoughts
bbac6c05e7d3997b44e782f8ec40070e

AFTAB ALAM PATEL KAROSHI

انسانوں کے دلوں کو رحم و کرم سے بھر دے
بھٹکے ہوئے مسافر کو پھر سے بام و در دے
یہ تھک گئے ہیں شاید غمِ بوجھ سہتے سہتے
میرے خدا تو راہیں کچھ مختصر ہی کر دے
آفتاب عالم شاہ نوری

©AFTAB ALAM PATEL KAROSHI
bbac6c05e7d3997b44e782f8ec40070e

AFTAB ALAM PATEL KAROSHI

انسانوں کے دلوں کو رحم و کرم سے بھر دے
بھٹکے ہوئے مسافر کو پھر سے بام و در دے
یہ تھک گئے ہیں شاید غمِ بوجھ سہتے سہتے
میرے خدا تو راہیں کچھ مختصر ہی کر دے
آفتاب عالم شاہ نوری

©AFTAB ALAM PATEL KAROSHI
bbac6c05e7d3997b44e782f8ec40070e

AFTAB ALAM PATEL KAROSHI

آفتاب عالم شاہ نوری

©AFTAB ALAM PATEL KAROSHI
bbac6c05e7d3997b44e782f8ec40070e

AFTAB ALAM PATEL KAROSHI

ایک مشہور شعر جسے علامہ اقبال کی طرف منسوب کیا جاتا ہے ۔ ۔ وہ دراصل سید غلام محمد مست کلکتوی کا ہے ۔ ۔ ۔ 
وہ شعر کچھ یوں ہے

مٹا دے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہے 
کہ دانہ خاک میں مل کر گل و گلزار ہوتا ہے

طالب دعا : آفتاب عالم پٹیل شاہ نوری

©AFTAB ALAM PATEL KAROSHI #SunSet
bbac6c05e7d3997b44e782f8ec40070e

AFTAB ALAM PATEL KAROSHI

مسلسل ہی ڈہتے یہ بوسیدہ  پتھر 
کہانی سناتے ہیں صدیوں پرانی
آفتاب عالم شاہ نوری

©AFTAB ALAM PATEL KAROSHI
bbac6c05e7d3997b44e782f8ec40070e

AFTAB ALAM PATEL KAROSHI

عجمی خُم ہے تو کیا، مے تو حجازی ہے مری
نغمہ ہندی ہے تو کیا، لَے تو حجازی ہے مری
علامہ اقبال
معانی: عجمی خُم: مراد غیر عرب ہونا ۔ مے تو حجازی ہے مری: یعنی میری شاعری تو اسلامی رنگ لیے ہوئے ہے ۔
مطلب: یہ درست ہے کہ میرا تعلق عرب سے نہیں بلکہ ایک طرح سے عجم کے ساتھ ہے اس کے باوجود میرا مرکز حجاز ہی تو ہے اسی طرح زبان ہندوستان کی صحیح مگر اس میں نغمگی اور کیف تو مدینے ہی کا ہے ۔

©AFTAB ALAM PATEL KAROSHI #lightning
bbac6c05e7d3997b44e782f8ec40070e

AFTAB ALAM PATEL KAROSHI

ایک مشہور شعر جسے بہادر شاہ  ظفر کی طرف منسوب کیا جاتا ہے وہ دراصل سیماب اکبر آبادی کا ہے جسے مرحوم سیماب اکبر آبادی نے 1919 میں علی گڑھ کے ایک مشاعرے میں پڑھا تھا۔

وہ شعر کچھ یوں ہے۔ 


عمر دراز مانگ کے لائی تھی چار دن 
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں

طالب دعا : آفتاب عالم پٹیل شاہ نوری

©AFTAB ALAM PATEL KAROSHI #lightning
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile