Nojoto: Largest Storytelling Platform
nojotouser9265172338
  • 204Stories
  • 191Followers
  • 2.1KLove
    2.6KViews

Ain Ain Aalam

Follow me, Follow you back. if you support me I will support you...

  • Popular
  • Latest
  • Video
c900a11efd7b71cbc7a11d1c9d8a6484

Ain Ain Aalam

تجھ سے بچھڑ کے تیری ضرورت نہیں رہی
ایسا نہیں کہ مجھ کو۔۔۔۔۔ محبت نہیں رہی
ع۔ع۔عالم





۔
۔
۔

©Ain Ain Aalam ع۔ع۔عالم

#Smile

ع۔ع۔عالم #Smile

c900a11efd7b71cbc7a11d1c9d8a6484

Ain Ain Aalam

سندر ہے خوب صورت و اعلیٰ خصال ہے
میرے خیال سے تو یہ دنیا۔ خیال ہے
ع۔ع۔عالم






۔
۔
۔

©Ain Ain Aalam
  ع۔ع۔عالم

#SunSet

ع۔ع۔عالم #SunSet

c900a11efd7b71cbc7a11d1c9d8a6484

Ain Ain Aalam

تمھارا ہجر زیادہ۔۔۔۔ سکون دیتا ہے
تمھارا ہجر سلامت ہاں تا قیامت رہے
ع۔ع۔عالم





۔
۔
۔

©Ain Ain Aalam ع۔ع۔عالم

#vacation

ع۔ع۔عالم #vacation

c900a11efd7b71cbc7a11d1c9d8a6484

Ain Ain Aalam

دعا تو کرتا ہوں پر، بد دعا نہیں کرتا
میں زندگی کو کبھی بھی خفا نہیں کرتا

خموش رہنے لگا ہوں ،صدا نہیں کرتا
تمھاری بزم میں آ کر ، اٹھا نہیں کرتا

یہ کس جہنم میں لا کر مجھے ہے پھینک دیا
یہاں تو کوئی کسی سے وفا نہیں کرتا

میں اپنی ذات میں ایسا مگن ہوا ہوں کہ
میں اس کی بات بھی اب تو سنا نہیں کرتا

یہ تیرا میرا گماں ہے ، گمان بد ،ورنہ
خدا کسی کو کسی سے جدا نہیں کرتا

مقام سینا سے سدرہ تلک میں آ تا ہوں
ترے حصول کی خاطر میں کیا نہیں کرتا

وہ شخص سچ میں سزاوار ہے جہنم کا
دعا جو کرتا ہے لیکن دوا نہیں کرتا

کہیں خدا ہی نہ کہنے لگے جہاں عالم
اسی لیے تو میں محشر بپا نہیں کرتا
ع۔ع۔عالم




۔
۔
۔

©Ain Ain Aalam ع۔ع۔عالم

#ainainaalam
#ع۔ع۔#عالم

#Hopeless

ع۔ع۔عالم #ainainaalam #ع۔ع۔#عالم #Hopeless

c900a11efd7b71cbc7a11d1c9d8a6484

Ain Ain Aalam

کہیں خدا ہی نہ کہنے لگے جہاں عالم
 اسی لیے تو میں محشر بپا نہیں کرتا
ع۔ع۔عالم





۔

۔

۔

©Ain Ain Aalam ع۔ع۔عالم
#aijainaalam

#Corona_Lockdown_Rush
c900a11efd7b71cbc7a11d1c9d8a6484

Ain Ain Aalam

تازہ نظم
"محبت مر نہیں سکتی"
اسے لگتا تھا                   میں اس کو 
بھلا بیٹھا ہوں برسوں سے

مگر جب اس کی برتھ ڈے پر
اسے برتھ ڈے کہا میں نے

تو اس کی آ نکھ سے ابھرے 
ہوئے اشکوں               نے سمجھایا

محبت دل ،،،سے کی ہو تو 
"محبت"  مر ،،،نہیں سکتی
محبت مر ،،،،،نہیں سکتی
ع۔ع۔عالم





۔
۔
۔
۔

©Ain Ain Aalam عین عین عالم

#RAMADAAN

عین عین عالم #RAMADAAN

c900a11efd7b71cbc7a11d1c9d8a6484

Ain Ain Aalam

"جب کوئی دوشیزہ، تمھارے کہنے یا نہ کہنے پر؛ تمھارے لیے، تمھاری پسند کے عمدہ عمدہ پکوان تیار کرکے تمھیں پیش کرنے لگے تو سمجھ جانا کہ تمھیں کسی نے اپنا محبوب بنا لیا ہے۔۔۔"
"معلم"سے اقتباس





۔
۔
۔

©Ain Ain Aalam ع۔ع۔عالم

ع۔ع۔عالم

c900a11efd7b71cbc7a11d1c9d8a6484

Ain Ain Aalam

روایات میں پڑھا تھا تو روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے سوچا آ ج سنت داؤدی پر عمل کر لیا جائے۔۔
جو بھی مجھے جانتا، سمجھتا اور پہچانتا ہے ان سب سے مخاطب ہو کر عرض گزار ہوں کہ مجھ میں کوئی خامی دیکھی ہو تو ضرور بتائیں یا کوئی خوبی۔۔۔
نوٹ: خامی یا خوبی دلیل پر مبنی ہو جو واقعتا مجھ میں ہو۔۔۔
جواب کا منتظر
ع۔ع۔عالم





۔
۔
۔

©Ain Ain Aalam ع۔ع۔عالم

ع۔ع۔عالم

c900a11efd7b71cbc7a11d1c9d8a6484

Ain Ain Aalam

"انسان کی معراج یہ ہے کہ وہ "یکتا" ہو جائے یہی "لا الہ" کا اشارہ ہے۔ "
"معلم" سے اقتباس







۔
۔
۔

©Ain Ain Aalam ع۔ع۔عالم

ع۔ع۔عالم

c900a11efd7b71cbc7a11d1c9d8a6484

Ain Ain Aalam

کبھی    رخت        اوج        سدرہ؛    کبھی     کوہ      طور سینا
تیری دید کی طلب میں؛ میں کہاں کہاں نہ پہنچا
ع۔ع۔عالم





۔
۔
۔

©Ain Ain Aalam ع۔ع۔عالم

ع۔ع۔عالم

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile