Nojoto: Largest Storytelling Platform
umarqabil9872
  • 7Stories
  • 74Followers
  • 59Love
    0Views

Umar Qabil

زمانے کا وہ شاگرد جس نے کسی سے کوئ امید نہ لگانے کا وعدہ کیا ہے... جان گیا کہ ٹوٹتا نہ دل ہے نہ بھروسہ ٹوٹتی صرف امید ہے... میں اک شاعر ہوں بقول میرے کہا گیا ہے یہ حالِ قابلْ وہی تھا شاعر، وہی غزل تھا...

  • Popular
  • Latest
  • Repost
  • Video
ef5a082568af862d660610770028a900

Umar Qabil

وفا عطا ہو، دغا خطا ہو، یہی ہوا تو کمال ہوگا...
نہی ملا گر، صنم صنم کو، برا ہی ہوگا، جو حال ہوگا...

وفا ملی ہو، یہ سچ نہی ہے، یہ رسمِ دنیا چلے گی یونہی،
اگر محبت میں نہ کوئ بے وفا ہوا تو سوال ہوگا...

جدا ہوۓ گر، بنا ملے تو، نہ جی سکیں گے، نہ مر سکیں گے،
نگر نگر میں پھرے گی میت، تو حشر ہی میں وصال ہوگا....

لکھا کرو تم، کہانی میری، بھلا چکے جو، مٹا چکے جو...
پڑھو گے جو تم، جمال ہوگا،سنو گے جو تم، جلال ہوگا...

بڑی ہو جتنی، کوئ ریاست،غرور سب کا ضرور ٹوٹے...
نہی ٹکی ہے، نہی ٹکے گی، عروج پہ ہے زوال ہوگا...

کہاں میں جاؤں، یہاں سے اٹھ کر، نکالا محفل سے ہے اسی نے...
پڑا رہونگا، اسی کے در پہ، کبھی تو *قابل* خیال ہوگا...

*##عمر قابل#*

©Umar Qabil #umar qabil#urdu poetry#sad poetry

#umar qabilurdu poetrysad poetry #عمر

ef5a082568af862d660610770028a900

Umar Qabil

اے صنم، سن صنم ،چل صنم ،اب ختم....
تیری چاہت یہی ، سب ختم ، اب ختم....

مسکراہٹ بَسی، سارے دُکھ چل بسے،
اب نہیں، کچھ نہیں، سارے غم، اب ختم....

  ... درد ہی درد تھا.....رنج ہی رنج تھا...     
تھیں مگر آنکھیں نم، سب اَلم، اب ختم.... 

...ہو جدا گر کوئ....ہے سفر غم نہیں...
جو بھی تھے، ہم سفر ہم قدم، اب ختم....

...ہر قَسَم یاد جو.... ہے قَسَم بھول جا...
سارے وعدے ختم، نکلے دم، اب ختم....

سچ دِکھا، سچ سُنا، سچ لِکھا، سچ ہی سچ،
دیکھ *قابلْ* کہ ٹوٹا قلم،اب ختم....

©Umar Qabil #Umar qabil#urdu poetry#sad poetry

#umar qabilurdu poetrysad poetry

ef5a082568af862d660610770028a900

Umar Qabil

انا     پہ  اَڑ  میں  جاؤنگا، میں بے پروا     سا   لڑکا ہوں....
میں خود کو ہی تو چاہونگا، میں بے پروا   سا لڑکا ہوں....

کسی سے روٹھ جاؤں تو، نہ نظریں تک ملاؤنگا،
نہیں اس کو مناؤنگا، میں بے پروا   سا لڑکا ہوں....

کرے سازش مٹانے کی، کرے کوشش جلانےکی،
میں بھی اس کو دکھاؤنگا، میں بے پروا   سا لڑکا  ہوں...

مجھے نہ فرق پڑتا ہے، نہ دل کا اس سے رشتہ ہے،
میں  ہر  اک کو   سناؤنگا، میں بے پروا سا  لڑکا  ہوں....

کسی کے پیچھے چلنے سے، ہے بہتر کہ چلو تنہا،
زمانے کو بتاؤنگا، میں بے پروا سا لڑکا ہوں....

میں بے پروا سا رہتا ہوں، مجھے تم یوں ہی رہنے دو،
میں اک دن مر ہی جاؤنگا، میں پروا سا لڑکا ہوں....

©Umar Qabil Urdu attitude poetry

Urdu attitude poetry #poem

ef5a082568af862d660610770028a900

Umar Qabil

مجھے ہرپل ستاتے ہیں صنم جو دل میں رہتے ہیں...
بڑا ہی درد دیتے ہیں،،، زخم جو دل میں رہتے ہیں...

بہت گستاخ ہیں مشہور،،،ہم جو دل میں رہتے ہیں...
جو دِکھتا ہے وہ لکھتے ہیں، قلم جو دل میں رہتے ہیں... 

کہاں اب یاد رہتا ہے،،،، زمانہ کچھ بھی کر لے اب،،، 
سِتم اب بھول جاتے ہیں،کرم جو دل میں رہتے ہیں...

رہیں گر ہم کسی کی بھی، نگاہ میں تو ہیں بدنام، 
مگر ہوتے نہیں وہ بے رحم، جو دل میں رہتے ہیں.... 

سن *قابلْ*!کہ،غزل تیری،جو پڑھ لے تو،نہ بھولے وہ، 
ترے اشعار ہی، ہر ایک دم جو دل میں رہتے ہیں...

©Umar Qabil جو دل میں رہےی ہیں

#sad poetry #urdu ghazal #umar qabil

جو دل میں رہےی ہیں #SAD poetry #urdu ghazal #umar qabil

ef5a082568af862d660610770028a900

Umar Qabil

کئ دنوں سے ناراض ہے وہ ، خفا رہا ہے ، کیا  کروں  میں...
میں راستہ دوں یا واسطہ دوں،وہ جارہا ہے، کیا کروں میں... 

وہ ہر کسی کو خطا میری ہی ،  بتا رہا ہے،  کیا کروں میں..... 
وہ مِل کے غیروں سے مجھ کو یوں ہی، ستا رہا ہے، کیا کروں میں...

انا ہے حائل ، غرور بھی ہے ، قرار ہی ہے نہی ملا جو، 
  ذرا تو دیکھو وہ  کیسے مجھ کو ، بُلا رہا ہے ، کروں میں..... 

بکھیرے زلفیں، لگاۓ کاجَل، وہ چہرہ روشن، یوں سج سجا کر، 
چمک دمک کر ، وہ میری جانب ، آ رہا ہے ،  کیا کروں میں.... 

کوئ تو پوچھو، کیا ہوا ہے، کہ آج *قابلْ* قلم اٹھا کر، 
غضب ہے یا پھر، غزل ہے جو یہ، سنا رہا ہے، کیا کروں میں....

©Umar Qabil #Best poetry#urdu ghazal#umar qabil #

#Best poetryurdu ghazalumar qabil #

ef5a082568af862d660610770028a900

Umar Qabil

اے صنم، سن صنم ،چل صنم ،اب ختم....
تیری چاہت یہی ، سب ختم ، اب ختم....

مسکراہٹ بَسی، سارے دُکھ چل بسے،
اب نہیں، کچھ نہیں، سارے غم، اب ختم....

  ... درد ہی درد تھا.....رنج ہی رنج تھا...     
تھیں مگر آنکھیں نم، سب زخم، اب ختم.... 

...ہو جدا گر کوئ....ہے سفر غم نہیں...
جو بھی تھے، ہم سفر ہم قدم، اب ختم....

...ہر قَسَم یاد جو.... ہے قَسَم بھول جا...
سارے وعدے ختم، نکلے دم، اب ختم....

سچ دِکھا، سچ سُنا، سچ لِکھا، سچ ہی سچ،
دیکھ *قابلْ* کہ ٹوٹا قلم،اب ختم....

©Umar Qabil #sad poetry#urdu ghazal#umar qabil#

#SAD poetryurdu ghazalumar qabil#

ef5a082568af862d660610770028a900

Umar Qabil

وہی  تھا  دلبر، کوئ  اگر  تھا....
وہی تھی منزل، وہی سفر تھا....

اسی محبت سے پھر ملے تھے،
وہی  قدر تھی ، وہی اثر تھا....

 وفا خطا ہے ..... دعا دغا ہے،   
 یہی ہوا ہے..اسی کا ڈر تھا....

جلا ہوا ہے .......لٹا ہوا ہے،   
یہی تھا منظر، یہی وہ گھر تھا....

وہی تھا سب کچھ.... جدا ہوا جو،
وہی  دوا تھی.... وہی زہر تھا....

اسی کو چاہا.... اسی نے مارا،
وہی تھا قاتل... وہی قبر تھا....

کہا گیا ہے یہ حالِ *قابلْ*،
وہی تھا شاعر...وہی غزل تھا....

*##عمر قابلْ#*

©Umar Qabil #sad poetry#urdu ghazal#umar qabil# Shristi Yadav Neha Tiwari ARVIND YADAV 1717

#SAD poetryurdu ghazalumar qabil# Shristi Yadav Neha Tiwari ARVIND YADAV 1717 #عمر


About Nojoto   |   Team Nojoto   |   Contact Us
Creator Monetization   |   Creator Academy   |  Get Famous & Awards   |   Leaderboard
Terms & Conditions  |  Privacy Policy   |  Purchase & Payment Policy   |  Guidelines   |  DMCA Policy   |  Directory   |  Bug Bounty Program
© NJT Network Private Limited

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile