Find the Latest Status about a poem on food security from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about, a poem on food security.
Kalaam rahi
کچھ نہیں بدلا کچھ نہیں بدلنے والا پہلے بھی تو ایسے کئی جرائم ہو چکے عصمتیں لوٹنے والے نے کب عمر دیکھی لاشے دیکھتے بس ہمارے ہی دل دکھے بہت آسان ہے قانون کی دھجیاں اُڑا دینا کسی کھلتے ہوئے گلستاں میں آگ لگا دینا بس اخبار کی ہیڈلائنز بدلتی رہتی ہے شہروں کے گاؤں کے نام بدلتے رہتے ہیں بس جرم نہیں بدلتا بس جرم نہیں بدلتا انساں نماں حيوان کئی دیکھ چکے ہیں ہم سنا کرتے تھے ایسے کردار کبھی کہانی میں پھر بھی کچھ لوگ کہتے ہوئے تھکتے نہیں اجی بچے ہیں! خطا کر گئے ہیں نادانی میں انصاف کی اُمید رکھتے ہیں آج بھی لوگ بس امید رکھنا حرام ہے اِس زمانے میں کبھی نہ کبھی یہ فضا بھی بدل جائے گی مجرم صليب پہ ہونگے یا زندان خانے میں -کلام ؔ راہی- ©Kalaam rahi A poem on Kolkata rape #Kolkata #Rape #westbengal #TMC
A poem on Kolkata rape #Kolkata #Rape #westbengal #TMC
read more