Find the Best محبت Shayari, Status, Quotes from top creators only on Gokahani App. Also find trending photos & videos aboutمحبت, محبت،, شاعری_محبت_ہے, محبتوں, محبتــــــــ❤,
Kalaam rahi
White نہ آنکھیں ملی ہیں ابھی نہ اظہار ہوا کہا کچھ نہیں اور دل ابھی بے قرار ہوا ©Kalaam rahi #love_shayari
Mehwish Malik
گیسو جیسے رات کی تاریکی کا ہالہ سرمئی رنگ میں ڈھلتے ہوئے جیسے چاندنی کی روشنی میں بھیگے ہوں تیری آنکھیں گہری اور پراسرار جیسے سمندر کی گہرائیوں میں چھپی ہوئی ایک داستان سنانے کو بیتاب ہوں تیری جھکی ہوئی پلکیں خاموش ترنم جن میں درد بھی ہے اور حسن کا سکوت بھی کاکُل بادلوں کا ایک نرم جھرمٹ جو ہوا کے ہر جھونکے میں نغمے بکھیرے سرمئی رنگ کی یہ دلکشی،جیسے خزاں کی صبحوں میں دھنک کے رنگ اُتریں ان بالوں کا لہرانا ایک نغمہ، اور ان آنکھوں کا ہر جھلکنا،ایک نظم مہوش ملک ©Mehwish Malik #sad_quotes
Mehwish Malik
کمر پر بکھرے ہوئے تیرے بال جیسے رات کا ایک نرم سایہ جو چپکے سے بدن کو چھو رہا ہو ہر زلف،ہوا کے لمس پر رقص کرتی ہوئی جیسے کسی وادی میں بادلوں کا جھرمٹ ہو جو آہستہ آہستہ زمین پر اُتر رہا ہو سرمئی رنگ کی ان لہروں میں ایسی دلکشی ہے کہ جیسے کسی خواب کی حقیقت،کسی قصے کی خوشبو اُف.... یہ بال تیری کمر کو چھوتے ہوئے جیسے کسی کتاب کے وہ بھولے ہوئے اوراق ہوں جن میں رازوں کی داستانیں بند ہوں اور جب ہوا ان پر سے گزرتی ہے تو جیسے ہر زلف میں نغمے بکھرنے لگیں ہر لٹ میں فسانے چھپنے لگیں مہوش ملک ©Mehwish Malik #
#
read moreKalaam rahi
White گھر لوٹتے ہوئے راہ میں اُن سے ملاقات کر بیٹھے دل پہ قابو نہ رہا اور ہم اظہارِ جذبات کر بیٹھے ©Kalaam rahi #GoodMorning
Mehwish Malik
ایک خوش مزاج، ہنستا مسکراتا لڑکا،ہمیشہ زندگی کو خوشیوں سے بھرپور انداز میں جینے کا عادی اس کی ہر چھوٹی سی خواہش،جو کبھی کبھار بچگانہ سی لگتی دراصل اس کے دل کی گہرائیوں سے پھوٹتی ہے دوسری طرف،میں تھوڑی سنجیدہ مزاج اور محتاط طبیعت کی ہوں زندگی کو تھوڑا ٹھہراؤ میں جینے کی قائل اور اس کی چھوٹی چھوٹی خواہشات جیسے کسی خاص جگہ جانے کی ضد یا کسی خاص رنگ کے کپڑے پہننے کی فرمائش وہ چاہتا کہ اس کی ہر بات پر ہاں کہی جائے اسے ہمیشہ پیار بھری نظروں سے دیکھا جائے اور اس کے ہر خیال کو اہمیت دی جائے میں ہمیشہ اس کی باتیں سن کر اکثر مسکرا دیتی اس کے دل میں ایک خواہش ہمیشہ سلگتی رہتی کہ میں اس کے لیے تھوڑا سا خاص محسوس کروں جب بھی اس کی باتوں کو نظرانداز کرتی یا اُس کی فرمائش کو وقت پر پورا نہ کرتی تو وہ روٹھ جاتا اس کا چہرہ اداس ہو جاتا اور آنکھوں میں شکوہ سا بھر آتا "تم مجھے خاص نہیں سمجھتی وہ شکوہ کرتا،جیسے اس کی چھوٹی سی دنیا میں یہ بات بہت بڑی ہو میں مسکرا کر کہتی "ارے، میں تو سمجھتی ہوں، بس تمہیں اپنی اہمیت یاد دلانے کے لیے تھوڑا سا روٹھنے دیتی ہوں لیکن اس کو یہ کافی نہیں لگتا وہ چاہتا ہے کہ اس کی تعریفوں میں گم ہو جاؤں اس کے لیے خوبصورت الفاظ لکھوں جیسے وہ دنیا کا سب سے خاص انسان ہو ہاں سچ تو ہے اس کی شوخیاں میری زندگی میں رنگ بھرتی ہیں اس کی بے ساختہ ہنسی میرے دن کو روشن کر دیتی ہے اور اس کا غصہ مجھے بتاتا ہے کہ وہ میرے قریب ہے اس کی ہر خواہش،ہر ضد، میرے دل میں ایک خاص جگہ بناتی ہے وہ واقعی میرے لیے بہت اہم ہے مہوش ملک ©Mehwish Malik #
#
read moreTOHFA SHAIKH RAEES AHMED SIDDIQUI
zamin par falak par na taaron mei dekho nihan dil ke jalte sharaaron mei dekho prophetmuhammadﷺ Islam
read more