Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best گلے Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best گلے Shayari, Status, Quotes from top creators only on Gokahani App. Also find trending photos & videos about

  • 10 Followers
  • 33 Stories

Kashar Khan Koko

read more
#گلے لگا کے مناتی ہے _______وہ #مجھے ہر بار...🙈🙊
میں #جان بوجھ کے ہر روز___ #روٹھ جاتا ہوں...😍❤

#kashar khan 😇🤳

©Kashar Khan Koko

sahir.kabir

#DesertWalk

read more
#تعویز جعلی نکل آیا🙃🔥
محبوب #قدموں کی بجائے #گلے پڑ گیا😒😝😥 #DesertWalk

Mian Usman

read more

Hamna Pari

#محبت

read more
میری پہلی کوشش
میں جو ہمیشہ سے یہ سمجھتی تھی کہ اُسے مجھ سے محبت ہے۔۔بھول گئی تھی یہ بات۔کہ وہ بھی اِسی دنیا کا باشندہ ہے۔جہاں صرف آگ لگائی جاتی ہے۔اور اس آگ کو نفرت کے پانی سے بجھایا جاتا ہے۔۔میں اُسکو قصوروار نہیں سمجھتی۔۔۔قصور سارا میرا اپنا ہے۔۔۔کہ کیوں اُس پہ اِتنا اعتبار کیا۔۔کہ آج مجھے میری اپنی ہی نظروں سے گرا دیا۔۔مجھے اُس سے کوئی گلہ نہیں۔گلہ مجھے اپنے آپ سے ہے کہ کیوں اُس سے اتنی محبت کی۔کہ آج اپنے آپ سے نفرت ہو گئی ہے۔۔۔مجھے اُس سے کوئی شکوہ نہیں ہے۔۔شکوہ صرف اپنے آپ سے ہے کہ کیوں اُس اپنے سر کا تاج بنایا۔۔کہ آج میں اپنے آپ سے نظریں نہیں ملا پا رہی۔۔کیوں اللہ نے اُسکی محبت کو میرے دل میں ڈالا۔۔۔۔آج جب کبھی وہ میرے سامنے آئے۔تو میں اپنےدل سے کہتی ہوں کہ پہچان اسے۔۔۔لیکن میرا دل اِک آہ بھرے درد اور کربناک آواز سے مجھے کہتا ہے۔۔۔۔بھول کر بھی اِسے پہچاننے کی بھول نہ کرنا۔۔۔ورنہ پھر سے تمہارا سنبھلنا مشکل ہو جائے گا۔۔۔تمہاری سانسیں پھر سے اُکھڑنے لگیں گی۔۔۔دل کے کسی کونے میں اِک خوف انگڑائی لیتا ہے۔۔۔کہ اب کی بار کھو دیا تو کبھی نہیں ملے گا۔۔۔۔دل کی اس کشمکش سے باہر نکلتی ہوں۔۔اور چپ چاپ سارے گلے شکوے اپنے گلے لگائے۔۔بغیر اُس کی طرف دیکھے۔۔نم آنکھوں،اُداس دل اور بوجھل قدموں کے ساتھ وہاں سے چل دیتی ہوں۔۔کبھی نہ واپس آنے کے لئے۔۔۔مگر دل کی اِک پُکار بار بار جنم لیتی ہے۔۔اور کہتی ہے ک کیوں اُسکی محبت نے میرے دل میں انگڑائی لی۔۔۔۔۔کیوں آخر کیوں?? #محبت

Jenny. H 😍

قسط 1….. ہال کمرے میں اسوقت اتنی خاموشی تھی کہ سوئی بھی گرتی تو آواز صاف سنائی دیتی……. اس خاموشی کو موبائل کی چنگاڑتی ہوئی آواز نے توڑا…….ڈرائینگ روم کے عالیشان سنگل صوفے پر بیٹھے "اسفند یار خان" بری طرح چونکے….پھر ایک نطر سامنے تھری سیٹر صوفے پر ایک شان سے بیٹھے "سید وہاج عالم" پر ڈالی(جو انھی کی طرف ہی متوجہ تھے) پھر سامنے پڑے موبائل کو آن کر کے کان سے لگایا (جس پر میری کی کال تھی….) "سر... عنیزہ میم آ گئی ہیں اور آپ کا پوچھ رہی ہیں....."میری نے اطلاع دی… "ہمممم..…آپ ان سے کھانے کا پوچھیں ہم آ

read more
قسط 1…..
ہال کمرے میں اسوقت اتنی خاموشی تھی کہ سوئی بھی گرتی تو آواز صاف سنائی دیتی…….
اس خاموشی کو موبائل کی چنگاڑتی ہوئی آواز نے توڑا…….ڈرائینگ روم کے عالیشان سنگل صوفے پر بیٹھے "اسفند یار خان" بری طرح چونکے….پھر ایک نطر سامنے تھری سیٹر صوفے پر ایک شان سے بیٹھے "سید وہاج عالم" پر ڈالی(جو انھی کی طرف ہی متوجہ تھے) پھر سامنے پڑے موبائل کو آن کر کے کان سے لگایا (جس پر میری کی کال تھی….)
"سر... عنیزہ میم آ گئی ہیں اور آپ کا پوچھ رہی ہیں....."میری نے اطلاع دی…
"ہمممم..…آپ ان سے کھانے کا پوچھیں ہم آ

Fakhra Waheed

read more
" اب چلو شاباش اٹھو اور گلے لگاؤ بھائی کو. "
"آپ ان سے کہیں پہلے کہ دوبارہ یوں نہیں کریں گے. اور آپ ڈانٹیں بھی تو. آپ نے ان کو کچھ بھی نہیں کہا. "
وہ صحیح کہہ رہا تھا. ردابہ جب سے آئی تھی وہ شیری کو ہی سمجھائے جا رہی تھی. اس نے ایک بار بھی حمزہ سے اس کے رویے کی وجہ جاننا نہیں چاہی.  "سمجھاؤں گی بھی اور ڈانٹوں گی بھی. لیکن اچھا تھوڑی لگتا چھوٹے بھائی کے سامنے اسے ڈانٹوں. ہاں؟ اب شاباش اٹھو. "  وہ شیری کو پچکار رہی تھیں. 
حمزہ باقاعدہ اس کے بدلتے تاثرات کا جائزہ لے رہا تھا. شیری منہ بنائے بیٹھا تھا. اور اب بات کرتے وہ حمزہ کو بھی اپنی خفگی دکھا رہا تھا.  "مجھے پتا ہے آپ ان کی سائڈ پر ہی ہیں."  وہ ابھی بھی منہ بنا کربیٹھا تھا. 
"اب تم کھڑے ہوتے ہو کہ نہیں. " ردابہ نے اسے ڈانٹا. 
"مجھے ڈر لگتا ہے. پہلے آپ ان سے کہیں کہ یہ مسکرائیں. " شیری اتنی جلدی کہاں ماننے والا تھا. 
"حمزہ بھئی مسکرا دو میرے بچے کے لیے. " ردابہ نے حمزہ کو دیکھتے ہوئے کہا.
"کھڑا ہو ڈرامے باز. "  حمزہ ردابہ سے الگ ہو کر کھڑا ہو گیا تھا اور ہاتھ سے شیری کو بھی کھڑے ہونے کا اشارہ کیا. 
"  آئندہ آپ     نے یوں کیا تو بات نہیں کروں گا آپ سے میں. "
وہ بھی کھڑا ہو گیا تھا. 
 اب وہ ایک دوسرے    کے گلے لگے کھڑے تھے.

Fakhra Waheed

سو مسٹر حمزہ مے آئی ہگ یو؟ " وہ سر شار سی بولی. اس کے انداز پر حمزہ کے لب مسکراہٹ میں ڈھلے, اس نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا کر اسے اپنی طرف آنے کا اشارہ کیا. اور وہ جی جان سے مسکرائی. ہاتھ تھاما اور گھٹنوں کے بل کھڑی ہوتی, دونوں بازو اس کے گلے میں ڈال کر اس کے گال سے گال مس کر دیا.
" میں نہیں کہتا تھا تمہارا نام بے حیا ہونا چاہئیے. " وہ سرگوشی سی کے انداز میں بولا. حیا نے سر اس کے کندھے سے اٹھایا اور مصنوعی خفگی سے گھورتے, دوبارہ اس کے گلے لگ گئی. اور ہلکی سی سرگوشی کی.
" آئی لو یو. " 
حمزہ نے دونوں بازو اس کے گرد باندھتے اتنی ہی احتیاط سے سرگوشی کی. " استغفراللہ. " حیا نے ہلکا سا قہقہہ لگایا. اور حمزہ نے اپنی گرفت اور مضبوط کر دی. 

حیا از فاخرہ وحید #Novel #UrduNovel #HayaByFakhra #Love #Trust #Respect

Meraj Warsi

read more
کہہ دیں وہ محبت سے اگر عید مبارک
مل جائے مرادوں کا ثمر عید مبارک
ممکن ہی نہیں غم سے مفر عید مبارک
حالات مخالف ہیں مگر عید مبارک
اے کاش ہمیں عید ہو ایسی کوئی حاصل
کہتے رہیں ہم شام و سحر عید مبارک
ہو جائیں سبھی شکوے گلے دور دلوں سے 
وہ کہہ دیں گلے مل کے اگر عید مبارک
جب آپ ہمیں اپنا سمجھتے ہیں تو کہیئے
ہنستے ہوئے بے خوف و خطر عید مبارک
محمود وہ ہوتے ہیں بہت قابل عزت
 کہتے ہیں جنہیں اہل نظر عید مبارک

raheemabisma

read more
امی اٹھیں میں آفس جا رہی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امی اٹھ جائیں آج تو آپ نماز کے لیے بھی نہیں اٹھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی جواب نہ آیا تو وہ قریب ہوئی ۔اس نے ان کے منہ پر ہاتھ لگایا تو وہ بے جان پڑیں تھیں۔
امی۔۔۔۔۔۔۔
امیر ۔۔۔۔۔وہ چلاتی ہوئی بھاگی اسے سب بھول چکا تھا 
امیر ادھر آؤ دیکھو امی کو کیا ہوا ہے۔امیر بھاگتا ہوا نیچے آیا تو اس کے ہواس قائم نہ رہے۔
امی۔۔۔۔۔۔۔
اس نے ان کو ہلایا لیکن وہ بے جان پڑی تھیں۔امیر نے فورا ہاتھ ان کی نبض پہ رکھا تو ہلکی ہلکی سانس چل رہی تھی
جوہم پانی لاؤ جلدی۔۔۔۔۔
جلدی !!!!!!!!!!!!!!
اس نے پانی ان کے منہ پر پھینکا تو انہیں ہوش نہ آیا۔
امیر امی کو کیا ہوا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
وہ باہر کی طرف بھاگا اور اس نے فورا گاڑی میں ان کو ڈالا اور ہسپتال کے لیے بھاگا ۔جوہم اپنے دوپٹے کی پرواہ کیے بغیر گلے میں ہی دوپٹے کے ساتھ بھاگی
امیر!!!!!!!!!!
امیر !!!!!!!کیا ہوا ہے امی کو۔جوہم کی رو رو کر آنکھیں سرخ ہو گئیں تھیں۔
کچھ نہیں ہو گا امی کو کچھ نہیں ہو گا۔۔۔۔۔وہ خود کو تسلی دینے لگی
امیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ چلانے لگی 
امیر نے کوئی جواب نہ دیا اور وہ معاؤف دماغ کے ساتھ گاڑی چلاتا گیا
وہ ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹر فورا انہیں آئی۔سی۔یو میں لے گئے۔وہ دونوں باہر بیٹھ گئے تھے جوہم کو کسی چیز کی ہوش نہ رہی وہ بیہوشی کی سی حالت میں نڈھال پڑی تھی
امیر نے کوشش کر کے عرہان کو فون کیا وہ کچھ ہی لمحوں میں وہاں پہنچ گیا
امیر کیا ہوا آنٹی کو؟؟؟؟؟؟؟؟؟
امیر جو نڈھال سا بیٹھا تھا اس نے سر عرہان کے کندھے پر رکھا اور پھوٹ کے رو پڑا جیسے کسی کندھے کے انتظار میں ہو
امیر حوصلہ رکھو آنٹی کو کچھ نہیں ہو گا۔۔۔۔عرہان کو اپنی امی کے آخری لمحات یاد آنے لگے
امیر سنبھالو خود کو اگر تم نہ سنبھلو گے تو جوہم کو کون سنبھالے گا سنبھالو خود کو۔۔۔
امیر نے سر اٹھایا اور بے جان جوہم کو دیکھا جو کسی احساس سے دور یک ٹک دیوار پر نظر ٹکائے بیٹھی تھی اس کی سرخ آنکھوں میں نمی نہ تھی 
وہ اٹھا اور جوہم کے پاس آ بیٹھا۔
جوہم۔۔۔۔۔۔۔
جوہم نے فورا آنکھوں سے آنسو نکالنے کی راہ پائی
امیر امی کو کیا ہوا ہے وہ ٹھیک تو ہو جائیں گی نہ ۔وہ بھی ہمیں ابو کی طرح چھوڑ تو نہیں دیں گی نہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بولو امیر کیا ہوا ہے!!!!!!!!!!!!!!وہ چلائی تو اردگرد بیٹھے لوگ فورا متوجہ ہوئے
جوہم کچھ نہیں ہو گا۔وہ ڈاکٹر کو نکلتے دیکھ کر فورا اس کی طرف بڑھا
کیا ہوا ہے امی کو؟؟؟؟؟؟عرہان بھی آگے بڑھا مگر جوہم وہیں پر ٹکی رہی
ان کو ہارٹ اٹیک آیا ہے اور ہسپتال کافی دیر سے آنے کی وجہ سے کافی گہرا اثر ہو ہے۔۔۔۔
امی ٹھیک تو ہو جائیں گی نہ۔۔۔۔۔۔۔
ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے تین سے چار گھنٹے اہم ہیں ان کے لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر کیا کہا ڈاکٹر نے؟؟؟؟؟؟؟وہ سرخ آنکوں کے سات بولی
تم دعا کرو وہ ٹھیک ہو جائیں گی۔۔۔۔۔۔
اللہ تو چاہے میری جان لے لے مگر امی کو ٹھیک کر دے وہ فورا ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے لگی 
صرف ایک مرتبہ سن لے میری میرے رب بس اور کچھ نہیں چاہتی میں۔۔۔۔۔۔وہ گڑگڑانے لگی تھی
جوہم اٹھو اور وضو کر کے اللہ سے مانگو چلو شاباش اٹھو۔۔۔۔۔امیر نے اسے کندھوں سے پکڑ کر اٹھایا 
امیر تم اسلام آباد فون کر دو وہ لوگ آ جائیں گے تو جوہم کو ہو سکتا ہے حوصلہ ہو جائے۔۔۔
امیر نے اس کا فون پکڑا اور اشمہ کا نمبر ملایا
اشمہ۔۔۔۔۔دوسری طرف سے کال رسیو ہو چکی تھی
جی امیر بولیں ۔۔۔۔
اشمہ تم لوگ آ جاؤ۔۔۔۔۔وہ مدھم آواز میں بولا
کیا ہوا سب ٹھیک تو ہے؟؟؟؟اشمہ گھبرا کر بولی
کچھ ٹھیک نہیں امی کو ہارٹ اٹیک آیا ہے اور ان کی کنڈیشن کافی کریٹیکل ہے
کیا؟؟؟؟؟؟اشمہ کے ہاتھ سے فون نکل گیا اور زمین پہ جا گرا
کیا ہو اشمہ عالیان کمرے میں داخل ہوا تو اس کا چہرہ دیکھ کر بولا
عالیان ممانی کو ۔۔۔۔۔
کیا؟؟؟؟؟ بولو بھی کیا ہوا ہے۔وہ بھی پریشان ہو گیا
ان کو ہارٹ اٹیک آیا ہے اور وہ کافی سیریس ہیں ۔۔۔۔
کیا ؟؟؟؟؟امیر کا فون آیا تھا 
ہاں ۔وہ فورا کمرے سے نکل گیا اور اس نے سب کو بتا دیا
                                       -------------------------
جوہم زمین پر سر رکھے مسلسل رو ہی تھی 
میرے رب تو میری زندگی کی تمام خوشیاں لے لے مگر میری امی کو زندگی دے دے۔۔میں کبھی کچھ نہیں مانگوں گی تجھ سے اے میرے مولا بس یہی التجا ہے میری۔۔۔۔
عرہان دروازے پہ کھڑا اسے گڑگڑاتے دیکھ رہا تھا تو اس کو اپنا آپ جوہم میں دکھائی دیا
اس نے سر اٹھایا تو اسکے الفاظ جیسے ختم ہو گئے تھے وہ وہاں سے اٹھی اور باہر آکر بینچ پر ڈھیر ہو گئی۔امیر بھی وہیں بیٹھا تھا
عرہان ہاتھ میں سینڈوچ اور جوس لیے ان کے قریب آیا۔
امیر کچھ کھا لو یقینا تم دونوں نے صبح سے کچھ نہیں کھایا۔۔۔۔۔
مجھے بھوک نہیں ہے۔۔۔جوہم تم کھا لو کچھ
جوہم۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ تو جیسےہلنے سے قاصر تھی
کیا ہے نہیں کھانا میں نے کچھ۔۔۔وہ چلائی تو امیر خاموش ہو گیا
عرہان ہمت ہار کر اٹھ گیا
ڈاکٹر باہر نکلا تو عرہان اس کی طرف بڑھا
کیسی کینڈیشن ہے آنٹی کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ بس دعا کریں ابھی تک کافی سیریس ہیں۔۔۔۔۔۔
عرہان واہس مڑا تو امیر عین اس کے پیچھے  کھڑا تھا
عرہان تم پلیز جوہم کو نہ بتانا وہ پہلے ہی کچھ نہیں کھا رہی
ہاں بلکل میں کیوں بتاؤوں گا اسے۔۔۔۔۔۔وہ دونوں اس کے قریب آ گئے امیر اس کے پاس بیٹھ گیا
جوہم دیکھو ڈاکٹر کہہ رہا ہے کہ امی کو ابھی ہوش آ جائے گی تم کچھ کھا لو
نہیں امی کو ہوش آئے گی تو ہی میں کھاؤوں گی۔۔۔۔۔۔اس کا فیصلہ اٹل تھا
میری بات نہیں مانو گی ۔میری بہن نہیں تم۔تم تو سب سے اچھی ہو میری ہر بات مانتی ہو پلیز کھا لو کچھ۔۔۔۔۔
اس کی آنکھوں کے آنسو مسلسل اس کی گال کو گیلا کر رہے تھے
امیر پلیز نہ کرو میرے ساتھ ایسے ۔۔۔۔۔۔۔
دیکھو کھالو ۔۔۔۔۔اس نے سینڈوچ اس کے منہ کے قریب کیا تو اسے نے تھوڑا سا منہ کھالا
شاباش پورا ختم کرو۔۔۔۔۔۔۔
نہیں بس میرے حلق سے نہیں اتر رہا۔۔۔وہ اب اور زبردستی نہ کر سکا
ان کو ہسپتال آئے ہوئے چار گھنٹے ہونے کو تھے مگر ان کی حالت سنبھلنے میں نہ آئی تھی
عرہانکے فون کی گھنٹی بجی تو عرہان نے نمبر دیکھتے ہی فون امیر کو تھما دیا
نہیں ابھی ہوش نہیں آیا امی کو۔۔۔۔
جوہم اشمہ لوگ پہنچنے والے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس نے فون رکھا ۔مگر جوہم نے تو جیسے کچھ سنا ہی نہ تھا
جوہم !!!!!!!!!!اشمہ نے اسے متوجہ کیا اور آ کر اس کے گلے سے لپٹ گئی
اشمہ امی دیکھو امی کو کیا ہوا ہے؟؟؟؟؟؟
حوصلہ رکھو جوہم اللہ بہتر کرے گا۔تم بس دعا کرو۔۔۔
پھوپھو آپ پوچیں ڈاکٹر سے کب ہوش آئے گی امی کو۔۔۔وہ اٹھ کر پھوپھو سے لپٹ گئی
جوہم میرے بچے صبر کرو وہ ان کےگلے سے لپٹ گئ
ڈاکٹر باہر آیا تو امیر اور عرہان اس کی طرف بڑھے
سوری ۔۔۔۔۔شی از نو مور۔۔۔۔۔۔
امیر حوصلہ کرو ۔۔وہ دیکھتے ہی دیکھتے زمین پہ ڈھیر ہو گیا
جوہم کو تو جیسے صدمے سے چپ لگ گئی اور وہ وہیں پر جم گئی تھی
                                   ---------------------------
جوہم اٹھو دیکھو کتنا وقت ہو چکا ہے سب آ رہے ہیں باہر۔۔۔۔۔۔
جوہم میں ہمت نہ تھی کہ وہ باہر جاتی اس کا اٹھنے کا دل نہ ہوا مگر اشمہ نے اسے اٹھا کر بیٹھا دیا تھا
میرا دل نہیں کر رہا باہر جانے کا۔۔۔۔وہ بجھے دل ک ساتھ بولی
اچھا ٹھیک ہے مگر نیچے تو چلو نہ ایک طرف امیر نے ہمت چھوڑی ہوئی ہے اور دوسری طرف تم نے۔۔۔۔۔۔۔۔ میں کیا کروں ؟؟؟؟؟
چلو اٹھ کر منہ دھو لو اور کپڑے بدلو نیچے چلیں تمھاری ممانی کا صبح  کا فون آ رہا ہے وہ تم سے بات کرنا چاہتی ہیں 
(جوہم کی ایک ہی ممانی تھی اور وہ اس کے ماموں کی ڈیتھ کے بعد سے لندن شفٹ ہو چکیں تھی)
تم لوگوں نے آج جانا ہے واپس۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں میں پیپروں کے بعد آؤوں گی آج دس دن ہو ئے ہیں چھٹیاں کرتے۔۔۔۔۔۔
ٹھیک ہے جیسے تمہاری مرضی۔وہ بولی
جوہم پلیز ناراض مت ہونا میں پھر آؤوں گی ۔وہ اس کی خاموشی کو بھانپتے ہوئے بولی
نہیں ٹھیک ہے تم جاؤ۔وہ اٹھ کر باہر نکل گئی۔۔۔۔۔۔۔ 
کیسی ہو جوہم ؟؟؟؟؟؟؟؟؟وہ اسے دیکھتے ہی بولیں تھی 
کیسی ہوسکتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کی آنکھیں نم ہو گئی
بیٹا حوصلہ رکھو اور اب تمہیں اور مضبوط ہونا ہو گا کیوں کہ اب تم ہی اس گھرکو سنبھالو گی ۔۔۔۔۔
وہ سر نیچےکیے خاموشی سے سنتی رہی۔
مجھے مضبوط ہونا ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب میرا کوئی نہیں ہے.....مجھے اکیلے رہنا ہے۔۔۔۔۔۔۔وہ جیسے خود کو بتانے لگی۔۔
وقت کتنی جلدی بدل جاتا ہے نا ابھی کچھ دنوں تک تو سب ٹھیک تھا وہ چلی گئیں مجھے چھوڑ کے ۔۔۔۔۔
چلی گئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ زمین پر ڈھیر ہو گئی اس کی آنکھوں کے آگے اندھیرا آ گیا تھا
جوہم۔۔۔۔۔۔اشمہ نے آگے بڑھتے ہی اس کو ہلایا۔پانی لاؤ۔اس کے کہتے ہی پانی آ چکا تھا اس نے اس کے منہ پر چھینٹے مارے تو اس کو ہوش آئی۔۔
                                      -----------------------
قمروش کل تمھارا پیپر ہے نہ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں ہے۔۔۔۔۔۔
اشمہ نہیں آئی واپس؟؟؟؟کیا اس نے پیپر نہیں دینے۔۔۔۔۔۔
آج آ جانا ہے اس نے وہ بھی کیا کرے یوں اچانک تو ان کے ساتھ اتنا کچھ ہو گیا ہے۔۔۔
ہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کتنی جلدی چیزیں بدل جاتی ہیں اور ہم ان کو روک بھی نہیں سکتے بس یہ ہوتی جاتی ہیں اور ہم تماشہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔
بلکل اب تو زندگی کا بھروسہ ہی نہیں ہے انسان ایک پل کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔۔۔۔۔۔
وہ کتاب پر جھک گئی تھی اور زلفی اٹھ کر باہر آ گئی۔اس کےجاتے ہی قمروش نے موبائل پکڑا اور بیٹھ گئی۔
کیا مسلہ ہے؟؟؟؟؟؟ جب پیپر آتے ہیں تب ہی ہر جگہ نئی نئی چیزیں ہوتی ہیں ۔۔۔۔
اس نے موبائل ایک طرف پٹخ دیا مگر اس کا دماغ ابھی بھی وہیں اٹکا تھا۔۔۔
سعبان بلال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیوں یہ ہر جگہ ٹانگ اڑاتا ہے۔۔۔۔۔۔
چلو جی اب پڑھ لو پھر تم شام کو کہو گی کہ مجھے نہیں جانا۔۔۔۔۔زلفی اسے کھوئے ہوئے دیکھتے ہی بولی
اچھا بس میرا تھوڑا ہی رہ گیا  ہے ہو جائے گا۔۔ویسے کون کون جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔
تم اور میں علیمان کے ساتھ جائیں گی۔۔بس چند ایک چیزیں ہی تو لینی  ہیں
اچھا امی سے پوچھ لو کیا کیا لانا ہے پھر کہیں گی کہ چیزیں پوری نہیں لائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں میں پوچھ لیتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔
چلو پھر ابھی چلتے ہیں پھر آ کر میں پڑھ لوں گی۔۔۔وہ اٹھتے ہوئے بولی
میں پوچھتی ہوں امی سے رکو زرا۔۔۔۔۔وہ کہتے ہی نکل گئی
رابعہ صاحبہ کیسی ہیں آپ۔۔۔۔۔
میں ٹھیک ہوں آپ سنائیں  کیا کام ہے؟؟؟؟؟
کام تو کوئی نہیں بس ایک فیور چاہے تھی آپ سے۔۔۔۔
بولو کیا خدمت کر سکتی ہوں میں۔۔۔۔
بس علیمان کو کہیں ہمیںں بازار لے جائے۔۔۔۔۔وہ منہ چھپاتے ہوئے بولی
اچھا تو یہ بات ہے بے شرم اپنی اماں کو نام سے پکارتی ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہہ دیں نہ اسے میری نہیں سنے گا وہ۔۔
اچھا کہتی ہوں صبر ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلو قمروش امی نے علیمان کو کہا ہے وہ باہر کھڑا ہے۔اس نے چادر اٹھائی اور باہر نکل گئی
مال پہنچتے ہی قمروش نے فورا جوتوں کی دکانوں کی راہ لی اور ساتھ زلفی کو بھی کھینچ لیا۔وہ اپنے زیادہ پیسے جوتوں پر ہی خرچتی تھی اور اس وجہ سے اسے باتیں بھی سننی پڑتی تھیں۔
وہ میرون والی دکھائیں ۔۔۔۔۔۔
تم نے خریدنی ہے جو چیک ر رہی ہو۔۔۔۔زلفی اس کے کان میں بولی
کیا ہے دیکھنے تو دو۔۔۔۔۔۔۔
لڑکا جوتا لے کر اس کے پاس پہنچا اور بیٹھ گیا 
لائیں میڈم چیک کرواؤں۔۔۔۔۔
ایکسیوزمی۔۔۔۔۔میرے ہاتھ سلامت ہیں ۔آپ اپنے ہاتھ سنبھال کر رکھیں۔س نے جوتے کو پکڑا  اور پاؤوں میں پہنا۔وہ جچا تو بہت تھا 
نہیں مجھے پسند نہیں آیا۔۔۔وہ فورا اٹھ گئی
 چلو زلفی۔۔۔۔
اچھا لگ رہا تھا لے لو۔۔۔۔۔۔۔
نہیں لینا مجھے ہر گز نہیں لینا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس دکان سے تو نہیں۔
قمروش کیا ہو گیا ہے ؟؟؟؟؟؟تم ہر کسی کیوں لڑتی ہو
کیا تم یہ چاہتی ہو کہ میں اس کے آگے پاؤوں کرتی اور وہ مجھے جوتا پہناتا۔۔۔۔۔۔۔
نہیں بلکل نہیں ۔۔۔۔۔۔
چلو کیفیٹیریا چلتے ہیں اور پہلے کچھ کھا لیتے ہیں۔مجھے بہت بھوک لگی ہے
چلو ۔دماغ خراب کیا ہوا ہے اس دنیا نے پتہ نہیں کیا ہوتا جا رہا ہے
وہ بیٹھ گئی لیکن اس کا غصہ وہیں پر تھا
 علیمان کہاں ہے؟؟؟؟اسے اب یاد آیا تھا
وہ امی نے کچھ گروسری کی چیزیں کہا تھا وہ لینے گیا ہے۔اس نے سینڈوچ اور جوس آرڈر کیا تھا
اسلام وعلیکم!!!!!!!!!!!!وہ ان کے سر پر آ کھڑا ہوا
وعلیکم سلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ چبا کر بولی 
کتنے حسین اتفاق ہو رہے ہیں کہ ہم کہیں نہ کہیں مل ہی جاتے ہیں۔۔۔۔
دنیا اتنی چھوٹی تو نہیں ہے لیکن پھر بھی آپ مل جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔قمروش نے سنانے کا موقعہ نہ چھوڑا
بلکل اتفاق کہتے ہیں اسے۔۔۔۔۔۔۔۔آج تو میری امی بھی ہیں ساتھ ان سے بھی مل لیجئیے
اچھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہاں ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟زلفی فورا اٹھ کھڑی ہوئی
وہ ۔۔۔۔آ رہیں ہیں اس نے اپنے سامنے کی طرف اشارہ کیا
قمروش کو بھی اٹھنا پڑا تھا اب وہ اتنی بھی بد لحاظ نہیں تھی
اسلام و علیکم آنٹی !!!!!!
کیسی ہیں آپ؟؟؟؟؟؟
میں ٹھیک ہوں تم لوگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ کچھ نہ سمجھتے ہوئے بولیں
امی قمروش اور اس کی بہن بتایا تھا میں نے آپکو۔۔۔۔۔۔۔ا نے جیسے یاد کروایا
اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ماشاللہ بہت پیاری ہو تم لوگ اور بہادر بھی۔۔۔۔۔۔۔
اکیلی آئی ہو کیا؟؟؟؟؟؟؟
نہیں آنٹی بھائی آیا ہے ساتھ وہ زرا کچھ چیزیں لینے گیا ہے
اچھا اچھا ٹھیک ہو گیا۔۔
امی چلیں اب ۔۔۔۔۔۔۔وہ مسلسل قمروش کو دیکھ رہا تھا
ہاں چلو وہ فورا چل پڑیں۔۔
خدا حافظ اپنا خیال رکھنا۔۔۔۔۔
خداحافظ۔۔ٹیک کیئر وہ قروش کی طرف دیکھتا ہوا بولا اور چل دیا
بد تمیز کہیں کا۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے جاتے ہی بول اٹھی
کیا ہوا اتنے تمیز دار تو لگ رہا تھا ۔۔۔
اچھا۔۔۔۔۔چھوڑو اسے
                                   -----------------------
جوہم اٹھو آفس نہیں جانا تمہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
امیر مجھے کہیں نہیں جانا ۔۔۔۔۔۔۔وہ آنکھیں کھولے بغیر بولی 
تو کیا اب آفس نہیں جانا دوبارہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں میں نہیں جاؤوں گی کیوں کہ میرا دل نہیں کرتا کچھ کرنے کو اور میں اپنے کام کو ٹھیک سے نہیں کر سکوں گی کیوں کہ اب مجھ میں شوق باقی نہیں رہا کسی چیز کا۔۔۔۔وہ اٹھ کر بیٹھ گئی
جوہم ایسے تو نہیں چلے گا باہر نکلو دنیا کو دیکھو زندگی ختم نہیں ہوئی اور جتنی ہماری زندگی ہے وہ تو ہمیں جینی ہی پڑے گی تو پھر خوش ہو کر ہی جی لینی چاہیے۔۔۔۔
کیسے خوش ہو جاؤوں میں۔۔۔۔
 بتاؤ مجھے۔۔۔۔۔۔
دیکھو اگر تم اس طرح رہو گی تو میرا خیال کون رکھے گا۔۔۔۔۔
میں آفس نہیں جاؤوں گی میں گھر رہنا چاہتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔وہ بے بسی سے بولی
اچھا ٹھیک ہے مگر ابھی اٹھو اور چلو نیچے وہ اس کا بازو پکڑ کر اسے نیچے لے آیا۔۔۔۔۔۔۔
ناشتہ بناؤ میرے لیے چلو ۔۔۔۔
میں تیار ہو کہ آتا ہوں۔۔۔۔۔۔وہ کمرے میں چلا گیا 
جوہم نے اس کے لیے ناشتہ بنا کر ٹیبل پر رکھ دیا اور خود کہیں کھو گئی تھی
جوہم کھاؤ ۔۔۔۔۔۔۔وہ اس کو خاموش بیٹھے دیکھ کر بولا
جوہم نے فورا کھانا شروع کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نکلتا ہوں شام کو کھانا بنا کر رکھنا میرے آنے سے پہلے۔۔۔۔۔۔    
                                        ----------------------
سر آپ کا کوئی ویٹ کر رہا ہے!!!!
امیر ابھی داخل ہوا ہی تھا کہ اس کا سیکرٹری بولا
کون ہے؟؟؟؟؟؟؟؟
سر عرہان صاحب ہیں ۔۔۔
چلو ٹھیک ہے میں دیکھ لیتا ہوں۔۔۔۔۔۔وہ چلتا ہوا اپنے کیبن میں آیا
کیسے ہو امیر؟؟؟؟؟؟؟عرہان اس کے گلے لگ کر بولا
بس ٹھیک ہوں میں تو جوہم بڑا تنگ کر رہی ہے مجھے ۔۔۔۔۔۔
نہ کھاتی ہے نہ پیتی ہے بس ہر وقت سوچتی رہتی ہے۔خیر تم بتاؤ سب خیریت ہے۔۔۔۔
میری زندگی میں کبھی خیریت رہی ہے کیا؟؟؟؟؟؟
کیا ہوا اب ؟؟؟؟؟؟اب کیا کر دیا باسط شاہ صاحب نے۔۔۔۔
اب انہوں نے تو کچھ نہیں کیا ان کی بیگم صاحبہ نے دماغ خراب کیا ہے میرا۔۔۔۔۔
کہتی ہیں کہ میں ان کی  بیٹی سے شادی کر لوں۔۔۔۔
کیا ؟؟؟؟؟؟؟یہ کیا بات ہے شادی تو انسان کی پوری زندگی کے لیے ہوتی ہے ایسے تھوڑی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں مگر  میں کیا کروں انہوں نے تو میرا جینا غرق کیا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔
تو پھر تم شادی کر لو۔۔۔۔۔۔۔۔
واہ کیا مشورہ ہے تمھارا۔۔۔۔۔۔
پاگل اس سے نہیں کسی اور سے۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا۔۔۔۔۔وہ تو ٹھیک ہے مگر کس سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ سوچ میں ڈوب گیا
کیا تمہیں کوئی لڑکی پسند ہے ؟؟؟؟؟؟؟
پسند تو ہے مگر وہ شاید ابھی شادی نہ کرے ۔۔۔۔۔
یہ کیا بات ہوئی ؟؟؟؟کون ہے بتاؤ مجھے میں بات کرتا ہوں اس سے
امیر!!!!!!!!!!!!
ہاں بولو۔۔۔۔
اگر میں تم سے ایک چیز مانگوں تو کیا تم دو گے۔۔۔۔۔۔
کوشش کروں گا دینے کی بولو کیا؟؟؟؟؟؟؟
جوہم!!!!!!!!!!!!!عرہان نے آہستہ سے کہا
امیر کے چہرے کا رنگ بدلنے لگا۔وہ اس کی حیرت کو بھانپ گیا تھا
امیر۔۔۔۔۔کوئی مسلہ نہیں تم رہنے دو میں نے ایسے ہی کہہ دیا ہے پتہ نہیں کیا آیا میرے دماغ میں۔۔۔۔۔
نہیں ایسی بات نہیں ہے میں جوہم سے بات کر کے بتاؤوں گا کیونکہ ابھی تھوڑا مشکل ہو گا شاید۔۔۔لیکن میں کوشش ضرور کروں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یار دیکھو میں اس وقت کیا کر سکتا ہوں؟؟؟؟وہ لاچار ہو کر بولا
کوئی بات نہیں میں صبح اسی بارے میں سوچ ریا تھا کہ جوہم نے آفس بھی چھوڑ دیا ہے اور وہ بہت کم گو ہوتی جا رہی ہے میں اس کی شادی کے بارے میں سوچ رہا تھا مگر تمہارے بارے میں نہیں سوچا  تھا۔۔۔۔۔۔۔
اچھا ٹھیک ہے پھر میں چلتا ہوں آفس جانا ہے مجھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ حافظ!!!!!!!!وہ کہتے ہی نکلا 
اللہ کیا کر دیا ہے میں نے ؟؟؟؟؟
اس سے اسی کی بہن کی بات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی اس کی امی کو ایک ماہ بھی نہیں ہوا ۔۔وہ جیسے پچھتا رہا تھا سب کہہ کر
                                       -----------------------
اشمہ کیسی ہو تم؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
میں ٹھیک ہوں آپ بتائیں جوہم ٹھیک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کی آواز میں پریشانی تھی 
ٹھیک ہے۔۔۔۔مجھے اس کی بہت فکر ہو رہی ہے میں کیا کروں؟؟؟؟؟
کیوں کیا ہوا سب ٹھیک تو ہے امیر۔۔۔۔۔۔۔
عرہان کو جانتی ہو تم۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں جانتی ہوں آپ کا دوست ہے ۔۔۔۔۔۔
اس کا جوہم کے لیے رشتہ آیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے کہہ دیا
اچھا تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ابھی سوچ رہا ہوں۔۔۔ پتہ نہیں کیا کرنا ہے؟؟؟؟
اگر جوہم مانتی ہے تو کر لیں اس سے ہو سکتا ہے وہ زندگی کی طرف واپس آ جائے۔۔۔۔
مجھے بھی یہ ہی لگتا ہے ۔۔۔۔
چلو میں جوہم سے پوچھ کر ہی کچھ کروں گا آخر کو اس کی زندگی ہے۔۔۔۔۔
میں کروں گی اس سے بات۔۔۔۔۔۔۔
اللہ خافظ۔۔۔۔۔
اشمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ دور سے ہی چلائی تھی
ہاں بولو کیا بات ہے کیوں چینخ رہی ہو۔۔۔۔
یار کل آخری پیپر ہے۔۔۔
تو!!!!!!!
ہماری پرھائی ختم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واہ ۔۔۔۔۔مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا
اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔میری انسلٹ کر رہی ہو ۔اگرکر رہی ہو تو کرتی رہو ۔۔۔۔
قمروش ۔۔۔۔۔
کیا ہے چھوڑو یہ سب تمہیں پتہ ہے زلفی کی شادی آ رہی ہے۔۔۔۔
اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ تو اچھی بات ہے
ہاں پھر میں اکیلی راج کروں گی۔۔۔۔وہ خیالوں میں ڈوبی بولی
تو کیا تمہاری تو جیسے ہونی  ہی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔
ہونی ہے مگر ابھی وقت ہے میری میں۔۔۔۔۔۔۔
جوہم کی بھی شاید آ جائے شادی اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا کہا ہے؟؟؟؟؟؟وہ حیران ہوئی
ہاں اس کے لیے امیر کا دوست ہے نہ عرہان اس کا رشتہ آیا ہے اور شاید فورا شادی کرنی پڑے۔۔۔۔۔
عرہان دیکھا ہے میں نے تمہارے نکاح پہ۔۔۔۔۔اچھا لگ رہا تھا
پاگل لڑکی پھر تو میری بھی رخصتی سر پہ آ جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھر تو بڑا مزہ آئے گا ہم لاہور جائیں گے۔۔۔۔۔۔
اپنا ہی سوچنا تم بس۔۔۔۔۔۔۔۔چلو اٹھو اب چلیں یہاں سے ابھی کل پھر آنا ہے ۔۔۔۔۔۔
ہاں مصیبت آخری پیپر میں تو پڑھنے کا دل ہی نہیں کرتا ۔۔۔۔۔۔۔
واقعی میرا تو دماغ ویسے بھی بند ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
                                 -----------------------------
جوہم کو کیا کہوں گا میں ؟؟؟؟وہ تو کبھی نہیں مانے گی لیکن عرہان میرا دیکھا ہوا ہے اس سے بہتر تو کوئی نہیں ملے گا جوہم کے لیے۔۔۔۔وہ ملی جلی سوچوں کے ساتھ اندر داخل ہوا
جوہم !!!!!!!!وہ کھڑکی کے پاس کھڑی تھی اس کی آواز پہ فورا پلٹی
ہاں امیر کچھ چاہیے ہے۔۔۔۔۔
نہیں مجھے تم سے کچھ بات کرنی ہے۔۔۔۔وہ اس کے پاس ہو کر بیٹھ گیا
اچھا وہ ہی بات جو تم ٹیبل پرکرنے لگے تھے اور پھر بھول گئے ۔۔۔۔۔
ہاں وہ ہی تمہیں یاد ہے ۔۔
ہاں !!!!!!!کیا بات ہے؟؟؟؟؟؟؟
وہ میں تم سے بات کروں گا تو غصہ مت ہونا۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا بات ہے بتاؤ بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیکھو تم برا مت منانا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امیر ڈرتے ہوئے بولا
یار بتا بھی دو اب اتنی بھی کونسی خطرناک بات ہے جو میں تمہیں کھا جاؤوں گی۔۔آج جوہم کا موڈ بڑے دنوں بعد ٹھیک تھا
عرہان نے تمہارا ہاتھ مانگا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کا چہرے کے رنگ بدلنے لگے ۔
جوہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔دیکھو اگر تم نہیں چاہو گی تو میں ہر گز نہیں کروں گا بات آگے۔۔۔۔امیر نے فورا اسے یقین دلایا
تم کیا چاہتے ہو؟؟؟؟؟؟وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی
میرے خیال سے تو یہ اچھا رشتہ ہے مگر اگر تم رضا مند ہو تو۔۔اور ہاں ایک اور بات ہے۔۔۔۔۔
وہ کیا؟؟؟؟؟؟
وہ یہ کہ نکاح جلد از جلد کرنا ہو گا۔۔
کتنی جلدی؟؟؟؟؟؟
یہ ہی کوئی ایک دو دن میں۔۔۔۔
اس کی وجہ؟؟؟؟؟؟جوہم سوال پہ سوال کر رہی تھی اور یہ سب جاننا اس کا حق بھی تھا 
"کسی بھی لڑکی کی زندگی بدلنے کے لیے وہ بول کافی ہوتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ انکی رضا مندی پوری پوری شامل ہو"
وہ اس لیے کہ تم شاید نہیں جانتی کہ عرہان نے اپنی پوری زندگی میں کتنا برداشت کیا ہے۔۔۔۔ اس کے ابا نے اس کو اور اس کی امی کو بہت عرصہ پہلے چھوڑ دیا اور اس کی امی بیماری میں بھی اس کے لیے کماتی رہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت اور خراب ہو گئی اور وہ علاج نہ ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں ۔۔۔۔
اس وقت عرہان کی عمر بمشکل 13 سال تھی اور اسے اس وقت در در کی ٹھوکڑیں کھانی پڑیں اور وہ محنت کر کے اب اس مقام پر پہنچا ہے کہ اس کی زندگی سیٹل ہوئی ہے اور اب اس کے ابا کی دوسری بیگم صاحبہ اس کے سر پر سوار ہیں کہ وہ ان کی بیٹی سے شادی کر لے جبکہ وہ ایسا نہیں چاہتا وہ چاہتا ہے کہ اسے اب تو زندگی میں سکون مل سکے۔۔۔۔
تو اسے لگتا میں اسے سکون دے سکوں گی۔۔۔۔۔جوہم نے خاموشی کو ختم کیا
شاید اسے یہ ہی لگتا ہے۔۔۔۔۔۔
تو پھر ٹھیک ہے مجھے کوئی مسلہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔جوہم جیسے تمام احساسات سے بےخبر ہو چکی تھی۔اس کا جسم کھوکھلا ہو کر رہ گیا تھا اسے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا کہ وہ کس کے ساتھ کیوں بندھ رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم سچ کہہ رہی ہو نا کسی زبردستی کے تحت تو۔۔۔۔۔۔۔
نہیں امیر۔۔۔۔۔۔۔
تم اکیلے رہو گے کیا؟؟؟؟؟؟؟
کچھ عرصہ ۔۔پھر اشمہ آ جائے گی اور تب تک میں کوک رکھ لوں گا۔۔۔۔۔
جیسے تمہیں ٹھیک لگے۔۔۔۔مجھے نیند آ رہی ہے تم بھی جا کہ سو جاؤ۔
وہ بیڈ پہ لیٹے اندھیرے کمرے کی چھت کو دیکھے جا رہی تھی 
عرہان !!!!!!!!!!وہ خالی ذہن کے ساتھ چھت کو دیکھے جا رہی تھی جیسے کوئی راز چھپا ہو اس میں 
                                  ---------------------------
آج وہ خود ہی اٹھ کر نیچے آ گئی تھی اور امیر کے لیے ناشتہ بنا کر اس کے پاس بیٹھ گئی
امیر زرا اپنا فون دینا میں نے اشمہ کو کال کرنی ہے ۔۔۔اسے اچانک یاد آیا
یہ لو اور زرا جلدی آنا میں لیٹ نہ ہو جاؤوں۔۔۔۔
وہ فون تھامتے ہوئے اپنے کمرے میں آگئی ۔اس نے کانٹیکٹ کھول کر فورا یو دبایا تو اسکا اکیلا نام جگمگا رہا تھا اس نے فورا نمبر کھول کر نوٹ پیڈ پر لکھا اور واپس آ گئی۔۔۔
یہ لو میں نے نہیں کیا وہ مجھے یاد آیا کہ آج تو اس کا آخری پیپر ہے تو میں بعد میں کر لوں گی۔۔۔۔
جیسے تمہاری مرضی۔۔اس نے فون جیب میں ڈال لیا
میں نکلتا ہوں تمہیں فون کر کے بتا دوں گا کہ کیا کرنا ہے۔
ٹھیک ہے ۔وہ اپنے کمرے میں آئی اور نوٹ پیڈ پکڑ کر نیچے آ گئی۔اس نے لینڈلائن سے نمبر ملایا اور فون کان سے لگا لیا مسلسل بیل جا رہی تھی کہ پانچویں بیل پر فون اٹھایا گیا تھا
اسلام و علیکم!!!!!!!!!!!!
وعلیکم سلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ آہستہ سے بولی
جی کون ؟؟؟؟؟؟؟؟اس نے سوال کیا
جوہم!!!!!!!!!!!!!!
اس کا نام سنتے ہی عرہان کو حیرت ہوئی اور اسے پریشانی ہونے لگی کہ کہیں اس نے فون انکار کے لیے تو نہیں کیا۔
جی ۔۔۔خیریت ؟؟؟؟
جی سب ٹھیک ہے میں نے آپ سے کچھ بات کرنے کے لیے فون کیا ہے جو  کہ شاید آپ کے لیے جاننا بہت ضروری ہے
اچھا۔۔۔۔۔بولیں میں سن رہا ہوں
اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں آپ سے نکاح کے بعد ایک روایتی بیوی بنوں گی تو ایسا ہر گز نہیں ہے اور شاید میں ایک اچھی بیوی بھی نہ بن سکوں آپ میرے سے کوئی توقعات نہ رکھیے گا۔۔۔۔۔۔۔دوسری طرف مکلمل خاموشی تھی
کیا آپ سن رہے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟اس نے دریافت کیا
جی بلکل میں سن رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔
تو پھر آپ کا کیا فیصلہ ہو گا سوچ لیں پہلے ۔۔۔۔۔۔۔
اچھا تو کوئی بات نہیں مجھے کوئی مسلہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ آرام سے بولا 
جوہم نے فورا رابطہ کاٹ دیا
لائن کٹ چکی تھی عرہان نے حیرت سے فون کو دیکھا اور کچھ نہ سمجھتے ہوئے کندھے اچکائے
اس کو ابھی پتہ نہیں ہے میرا۔۔۔۔۔۔۔


About Nojoto   |   Team Nojoto   |   Contact Us
Creator Monetization   |   Creator Academy   |  Get Famous & Awards   |   Leaderboard
Terms & Conditions  |  Privacy Policy   |  Purchase & Payment Policy   |  Guidelines   |  DMCA Policy   |  Directory   |  Bug Bounty Program
© NJT Network Private Limited

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile