Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best yqtanha Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best yqtanha Shayari, Status, Quotes from top creators only on Gokahani App. Also find trending photos & videos aboutlỗi lầm của anh, anhad meaning in hindi, anh do arriving in australia, anhad meaning in urdu, radi allahu anhu in urdu,

  • 6 Followers
  • 20 Stories

تنہاعمرنثار

#yqjuda #yqtanha #gham_e_duniya #gham_e_ishq life #lost Khuda kernov jannat atta beye denov ghriken sabr

read more
Aankh ban jati hai sawan ki ghataa .

shaam k baad

Lout jata hai agar koi khafa .

shaam k baad

Chaand jab ro kr sitaroon se galay milta hai

Ek ajab rung ki hoti hai fiza .

shaam k baad

Hum ne tanhai se poocha k milo gi kab tak

Us ne bechaini se foran hi kaha .

shaam k baad

Maar deta hai ujad janay ka dohra ehsaas

Kash ho koi kissi se na juda .
shaam k baad #yqjuda 
#yqtanha 
#gham_e_duniya 
#gham_e_ishq 
#life 
#lost 
Khuda kernov jannat atta
beye denov ghriken sabr

تنہاعمرنثار

کہا تھا نہ، کے یوں سوتے ہوئے مت چھوڑ کے جانا
       مجھے بیشک جگا دینا، بتا دینا
تمہیں راستہ بدلنا ہے ، مری حد سے نکلنا ہے
تمہیں کس بات کا ڈر تھا
کہ میں جانے نہیں دونگا ؟ کہیں پے قید کر لو نگا
ارے پاگل۔۔ محبت کی طبعیت میں ذبردستی نہیں ہوتی
جسے راستہ بدلنا ہو ، اسے راستہ بدلنے سے
نہ کوئی روک پایا ہے، نہ کوئی روک پائے گا
مگر اک بات کہہ دوں ؟
تمہیں کھونے سے ڈرتا ہوں
میں اب سونے سے ڈرتا ہوں #yqpoetry 
#yqtanhai 
#yqbroken 
#yqtanha 
#yqheartbreak 
#yqbaba

تنہاعمرنثار

#yqtanha #yqmissing #yqbrokenheart #yqbrothers #shaheed 😭😭😭💔💔💔

read more
نہیں ہوا مجھے نصیب پیار کسی کا
پھر میں کیوں کروں اعتبار کسی کا
اے وقت تو بھی زرا ٹھہر جا
میری آنکھوں کو بھی ہے انتظار کسی کا
ساری دنیا روٹھ جائے کوئی غم نہیں
جیتے جی نہ جدا ہو دلدار کسی کا
کیا پوچھتے ہو کہانی میری محبت کی
چلتے چلتے کیا تھا میں نے بھی اعتبار کسی کا
 #yqtanha 
#yqmissing 
#yqbrokenheart 
#yqbrothers 
#shaheed 
😭😭😭💔💔💔

تنہاعمرنثار

آنا ہے تو۔۔۔۔خود ہی چلے آؤ کسی روز
اپنی تو یہ عادت ہے بلایا نہیں کرتے
کبھی ہم سے خفا ہو نے کا تصور بھی نہ کرنا
ہم ایسے ستم گر کو منایا نہیں کرتے
جس در پے گئے ہیں، اک بار ہی گئے ہیں
پھر لوٹ کے اس در پے کبھی جایا نہیں کرتے
آنکھوں سے پلاؤ گے تو آجائیں گے پینے
پیمانوں سے پینے تو ہم جایا نہیں کرتے
اپنا تو یہ شیوہ ہے ذرا غور سے سں لو
ہم خود ہی تڑپ لیتے ہیں تڑپایا نہیں کرتے
  #yqbrokenheart 
#yqtanha 
#yqbaba 
#yqpoetry 
#yqshayari

تنہاعمرنثار

مجھے اچھا سا لگتا ہے
"تمہارے سنگ سنگ چلنا
وفا کی آگ میں جلنا۔۔۔۔۔
تمہیں ناراض کر دینا 
کبھی ناراض ہو جانا 
تمہاری بے رخی پر بھی
تمہاری آرزو کرنا  
خود اپنے دل کی دھڑکن سے
تمہاری گفتگو کرنا۔۔۔۔۔۔۔
"مجھے اچھا سا لگتا ہے"
تمہی کو دیکھتے رہنا۔۔۔۔۔
تمہی کو سوچتے رہنا۔۔۔۔۔
سوالوں میں جوابوں میں ⁦❣️⁩
بہت گہرے خیالوں میں۔۔۔۔۔⁦❣️⁩
محبت کے حوالوں میں۔۔۔۔۔۔۔
تمہارے نام کا آنا۔۔۔۔۔⁦❣️⁩
مجھے اچھا لگتا ہے۔۔۔۔۔!!!!!! #yqpoetry #yqshayari #yqbaba #yqtales #yqquotes #yqtanha

تنہاعمرنثار

جو تم مایوس ہو جاؤ
تو رب سے گفتگو کرنا
وفا کی آرزو کرنا   
سفر کی جستجو کرنا
یہ اکثر بھی ہو جاتا ہے
کہ کوئی کھو بھی جاتا ہے
مقدر کو برا جانو گے
تو یہ سو بھی جاتا ہے
اگر تم حوصلہ رکھو
وفا کا سلسلہ رکھو
جسے تم خالق کہتے ہو
تو اس سے رابطہ رکھو
تنہا یہ دعویٰ سے کہتا ہے
کبھی ناکام نہ ہو گے   #forgot 
#past 
#moveon 
#yqqoutes 
#yqtanha 
#yqpoetry

تنہاعمرنثار

کبھی اپنی ہنسی پر بھی آتا ہے غصّہ،     
کبھی سارے جہاں کو ہنسانے کو جی چاہتا ہے۔

کبھی چھپا لیتے ہیں غموں کو کونے میں،   
کبھی کسی کو سب کچھ سنانے کو دل کرتا ہے۔

کبھی روتا نہیں دل کسی قیمت پر بھی،
کبھی یونہی آنسو بہانے کو جی چاہتا ہے۔

کبھی اچھا لگتا ہے آزاد اڑنا،         
کبھی بندھن میں بندھ جانے کو جی چاہتا ہے۔

کبھی لگتے ہیں اپنے بیگانے سے،        
کبھی بیگانوں کو اپنا بنانے کا جی کرتا ہے۔

کبھی رب کا نام نہیں آتا زباں پہ،         
کبھی اسی کو منانے کا جی چاہتا ہے۔       

کبھی لگتی ہے یہ زندگی سہانی،           
کبھی زندگی سے اٹھ جانے کو جی چاہتا ہے۔   

 #zamanajali
#yqbaba #yqquotes 
#yqshayari 
#yqpoetry 
#yqzindagi 
#yqtanha

تنہاعمرنثار

پرکھنا مت پرکھنے میں کوئی اپنا نہیں رہتا
کسی بھی آئینے میں  دیر تک چہرہ نہیں رہتا

بڑے لوگوں سے ملنے میں ہمیشہ فاصلہ رکھنا
 جہاں دریا سمندر سے ملا دریا نہیں رہتا  

تمہارا شہر تو بالکل نئے انداز ولا ہے   
ہمارے شہر میں بھی اب کوئی ہم سا نہیں رہتا

محبت ایک خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہے  
کوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا     nothing to discribe
#yqbaba #yqquotes #yqshayari #yqtales #yqpoetry #yqtanha #yqlove

تنہاعمرنثار

ہجر کے موسم میں یہ بارش کا برسنا کیسا           اک صحرا سے سمندر کا گزرنا کیسا
اے میرے دل نہ پریشان ہو تنہا ہو کر
وہ تیرا ساتھ چلا کب تھا بچھڑنا کیسا
لوگ کہتے ہیں گلشن کی تباہی دیکھو
میں تو ویران سا جنگل تھا، اجڑنا کیسا
دیکھنے میں تو کوئی درد نہیں دکھ بھی نہیں
پھر یہ آنکھوں میں اشکوں کا ابھرنا کیسا
بے وفا کہنے کی جرات بھی نہ کرنا اسکو
اس نے اقرار کیا کب تھا مکرنا کیسا!! 
 #yqbaba #yqquotes #yqbarish #yqbewafa #yqtanha #yqpoetry #yqshayari

تنہاعمرنثار

زندگی کے سفر میں کوئی بھی رستہ نہیں دیتا
زمیں واقف نہیں بنتی فلک سایہ نہیں دیتا

خوشی اور غم کے موسم سب کے اپنے اپنے ہوتے ہیں
کسی کو اپنے حصّے کا کوئی لمحہ نہیں دیتا

اداسی جس کے دل میں ہو اسی کی نیند اڑتی ہے
کسی کو اپنی آنکھوں سے کوئی سپنا نہیں دیتا

ضُعف سے جو بھی گر جائے اسے خود اٹھنا پڑتا ہے
کوئی بھی اس کی خاطر سفر میں وقفہ نہیں دیتا

اٹھانا خود ہی پڑتا ہے تھکا ٹوٹا بدن اپنا
کہ جب تک سانس چلتی ہے کوئی کاندھا نہیں دیتا  #yqbaba  #yqquotes  #yqshayari #yqtales #yqtanha
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile