Find the Best SiraatsWords Shayari, Status, Quotes from top creators only on Gokahani App. Also find trending photos & videos aboutmalayalam love images and words, ace of swords love 10, daily use english words with hindi meaning, 50 new english words with meaning and sentences, love 6 of swords,
صراط
مجھ کو گلا نہیں آسماں سے اب کوئی رہا کہ سانپ تو میری ہی آستیں سے نکلے ہیں اندھے اعتبار کا نتیجہ ہیں یہ سزا کے نشتر تیر جتنے لگے دوست کی کمیں سے نکلے ہیں #SiraatsWords
صراط
روشنی کی خواہش ہے؟ تو چلو! کچھ قدم اٹھاو تم دل کے تاریک خانوں کو شعور سے جگمگاو تم عقائد کے شکستہ بام و دَر یقین سے سجاؤ تم پھر عاجزی سے سجدے میں سر اپنا جھکاؤ تم مقاصدوں کی ڈور بھی رب کو ہی تھماو تم جب تھک جاو تو چپکے سے اسی کی پاس جاؤ تم مٹا کے نفس کی تاریکیاں شمعِ ضبط جلاؤ تم کہ روشنی کی خواہش ہو تو پہلے دل کو جھکاؤ تم۔!! پہلے دل کو جھکاؤ تم!! #SiraatsWords
صراط
اس نے اللّٰہ سے بےوفائی کی تھی اسی لیے لمحہ لمحہ ملتی موت اسے پشیمانی اور ندامت کے گھاؤ لگا رہی تھی۔۔۔ انسان ہر کسی کو فریب دے کر فرار حاصل کر سکتا مگر ۔۔ اللّٰہ ۔۔ اللّٰہ سے بچ کے نہیں بھاگ سکتا وہ ہر جا موجود ہے۔۔ اس کی حدود سے ٹکراو گے تو پاش پاش ہو جاؤ گے۔۔ ۔اسے تسلیم کر لو ۔۔ وہ تمھیں ایسا عروج عطا کرے گا ۔۔ جو قیاس و گماں سے بھی بالا ہو گا! #SiraatsWords
صراط
انسان کبھی کسی کے چلے جانے سے نہیں مرتا اور نہ کسی کے آنے سے زندگی کی نوید ملتی ہے فقط اللّٰہ عزوجل اور نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی ذات مبارک ایسی ذات ہے جنکے ہونے سے زندگی کا احساس ہوتا ہے اور جن سے غافل ہو جانے سے انسان اندر سے رفتہ رفتہ مرنے لگتا ہے!!! #SiraatsWords
صراط
دل آئینہ ہے۔۔۔ اندر جھانکو گے تو وہی پاو گے جو تمہارا حقیقی عکس ہے۔۔۔ اور اصل شہسوار تو وہی ہے جو بلاجھجک اس آئینے میں اپنا عکس دیکھنے کی جرات کر سکے۔۔۔ احتساب ذات اسی کا نام ہے۔۔!! #SiraatsWords
صراط
سفر کے آغاز سے قبل منزل کا تعین لازم ہے۔۔۔ بےمقصد راستے منازل کی خوبصورتی و رعنائی چھین لیتے ہیں۔۔۔ بےمقصد زندگی کی مثال اس راہی کی طرح ہے جو سفر در سفر چلتا رہے۔۔۔ آخر تھک کر چور ہو جائے مگر منازل کا سکوں پھر بھی میسر نہ ہو!! #SiraatsWords
صراط
اور ماں کی محبت تو زندگی کے تپتے نخلستان میں ٹھنڈی میٹھی چھاؤں کی مانند ہے!!! #SiraatsWords
صراط
اس معاشرے میں سب سے بڑا جرم جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنا ہے۔۔۔ بیدار آنکھیں حقیقت کی تپش سے خوابوں کی دنیا کو بچانے کی تگ و دو میں بینائی کھو دیتی ہیں!!! #SiraatsWords #SiraatsWords
صراط
زندگی کی حقیقت موت میں مضمر ہے۔۔۔ موت کیطرف بڑھتا ہر قدم زندگی کی حقیقت عیاں کرتا ہے۔۔۔ مگر افسوس! زیست کا مسافر رنگ و سرور کی محفلوں میں مگن موت کی سرگوشیاں سننے سے قاصر ہے!! #SiraatsWords #SiraatsWords