Nojoto: Largest Storytelling Platform
nojotouser7150547741
  • 14Stories
  • 16Followers
  • 116Love
    1.3KViews

شیخ نورالحسن حفیظی

نام نورالحسن حفیظی مقام پیدائش دھروت ضلع ڈوڈہ جموں وکشمیر انڈیا

  • Popular
  • Latest
  • Video
7c8a33b429e871127ac7f8ba3d7226c5

شیخ نورالحسن حفیظی

۔      *غـــــــــــــــزل*


ہاتھ ہم سے ملا کے دیکھو نا
ہم کو اپنا بنا کے دیکھو نا 

دشت میں پھول مسکرائیں گے
تم ذرا مسکرا کے دیکھو نا

یہ جو مے کو حرام کہتے ہیں
ان کو تھوڑی پلا کے دیکھو نا

جان قدموں میں ہنس کے دے دیں گے
رسم الفت نبھا کے دیکھو نا

ہاتھ ہوجائے گا تمہارے ساتھ
ساتھ ان کو بٹھا کے دیکھو نا

ہم بھی پروانہ وار جل جائیں
شمعِ دل تم جلا کے دیکھو نا

خواہش نفس ہے وبالِ جاں
اس سے دامن چھڑا کے دیکھو نا

ساری دنیا یہیں سمائی ہے
اپنے اندر سما کے دیکھو نا

کون آیا ہے دیکھنے تم کو
تم نگاہیں اٹھا کے دیکھو نا

مان جائیں گے وہ تمہیں اپنا
جان ان پر لٹا کے دیکھو نا

ہے حفیظی یہیں کہ اور کہیں
اس کا شانہ ہلا کے دیکھو نا

🖋️ *شیخ نور الحسن حفیظیؔ*،
ڈوڈہ ۔ جموں کشمیر

©شیخ نورالحسن حفیظی
7c8a33b429e871127ac7f8ba3d7226c5

شیخ نورالحسن حفیظی

#پیام محبت

#پیام محبت #خیالات

7c8a33b429e871127ac7f8ba3d7226c5

شیخ نورالحسن حفیظی

#کس قدر ہیں خوبصورت وادیاں
ہر طرف ہیں حسن کی رعنائیاں
دیکھ کر قدرت کے رنگیں شہکار
بج رہی ہیں عشق کی شہنائیاں

#کس قدر ہیں خوبصورت وادیاں ہر طرف ہیں حسن کی رعنائیاں دیکھ کر قدرت کے رنگیں شہکار بج رہی ہیں عشق کی شہنائیاں #شاعری

7c8a33b429e871127ac7f8ba3d7226c5

شیخ نورالحسن حفیظی

ہم نے صحرا میں جھانک کر دیکھا
ترے درپن کی روشنی دیکھی
مرگیا وہ جو تجھ کو بھول گیا
تیری یادوں میں زندگی دیکھی

©شیخ نورالحسن حفیظی
7c8a33b429e871127ac7f8ba3d7226c5

شیخ نورالحسن حفیظی

ہم جہاں بھی گئے ساتھ رہی یاد تری
تجھ کو آنکھوں میں رکھا دل میں رکھا جاں میں رکھا

©شیخ نورالحسن حفیظی
7c8a33b429e871127ac7f8ba3d7226c5

شیخ نورالحسن حفیظی

ہم جہاں بھی گئے تجھ کو وہاں پر پایا 
تیری چاہت نے ہمیں کوہ ودمن میں پھرایا

ہم جہاں بھی گئے تجھ کو وہاں پر پایا تیری چاہت نے ہمیں کوہ ودمن میں پھرایا #شاعری۔

7c8a33b429e871127ac7f8ba3d7226c5

شیخ نورالحسن حفیظی

چاند کا حسن بےمثال مگر
تیرے درپن کا بھی جواب نہیں

©شیخ نورالحسن حفیظی
7c8a33b429e871127ac7f8ba3d7226c5

شیخ نورالحسن حفیظی

میری دیدی پیاری ہے سب کی راج دلاری ہے
پھولوں کی اک کیاری ہے  میری دیدی کتنی پیاری ہے

©شیخ نورالحسن حفیظی
7c8a33b429e871127ac7f8ba3d7226c5

شیخ نورالحسن حفیظی

#LoveInstrumental
7c8a33b429e871127ac7f8ba3d7226c5

شیخ نورالحسن حفیظی

loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile