Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best سسپینس Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best سسپینس Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about

  • 1 Followers
  • 194 Stories

Mehwish Malik

# #سسپینس

read more
تمہاری یاد میں ڈوبی ہوئی اس رات میں تمہیں لکھنے بیٹھی ہوں
 تمہیں محسوس کر رہی ہوں تو لفظ لفظ تمہاری خوشبو بکھیر رہا ہے 
 میرے محبوب
 تمہاری آنکھوں کی گہرائی میں کھو جانا جیسے ایک خواب سا ہے
جس سے جاگنے کو دل ہی نہیں کرتا
تمہاری وہ دراز قامت
 جیسے آسمان کو چھو لیتی ہو
 میرے دل کو ہمیشہ محفوظ اور مکمل ہونے کا احساس دلاتی ہے
تمہارا چوڑا سینہ
جس پر میں نے کئی بار سر رکھا ہے
وہی تو میری پناہ گاہ ہے
 جب تمہارے مضبوط بازو مجھے اپنے حصار میں لیتے ہیں
 تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا کے تمام دکھ درد کہیں دور بھاگ گئے ہوں 
تمہارے بازوؤں کا گھیرا
جیسے میری کائنات ہے
 ان بازوؤں میں چھپ کر، میں اپنے تمام خوف بھول جاتی ہوں
 تمہارے سینے کی دھڑکنیں
جو میں سن سکتی ہوں، میری روح کے لیے ایک سحر ہیں
جو مجھے ہمیشہ محبت کا یقین دلاتی ہیں
میں چاہتی ہوں کہ ہر لمحہ تمہارے ساتھ گزاروں تمہارے بازوؤں میں محصور رہوں
 اور تمہاری محبت کے سائے میں ہمیشہ خوش رہوں
تمہارے بغیر، میری دنیا نامکمل ہے
 اور تمہارے ساتھ، ہر لمحہ جنت سے کم نہیں 
مہوش ملک

©Mehwish Malik #

Mehwish Malik

# #سسپینس

read more
"خواب"
ایک نرم سی شام تھی
آسمان پر سورج دھیرے دھیرے ڈھل رہا تھا
 اور نیلے آسمان کا رنگ سرخی مائل ہو رہا تھا
ہوا میں ہلکی ہلکی خوشبو تھی، جیسے کائنات نے اپنی سانس روک لی ہو
 ایک خوبصورت باغ کے وسط میں، جہاں رنگ برنگے پھولوں کی بہار تھی
وہ دونوں پہلی بار ملے
وہ سفید لباس میں ملبوس تھی، جیسے چاندنی زمیں پر اتر آئی ہو
 اس کی آنکھیں سمندر کی گہرائی کی مانند تھیں
  جب اس نے پہلی بار آنکھیں اٹھائیں تو ایسا محسوس ہوا کہ وقت تھم گیا ہے
  دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں
 اور ہر طرف ایک سحر طاری ہوگیا
اس کے مقابل  وہ سادہ مگر دلکش تھا
جیسے ہوا کا ایک جھونکا جو ہر پھول کو چھو کر گزر جائے
 جب اس نے پہلی بار اس کے قریب قدم بڑھائے، تو دل کی کیفیت کچھ اور ہی ہو گئی
ہر لمحہ جیسے ایک خواب سا لگ رہا تھا، اور ہر لفظ میں محبت کی خوشبو تھی
وہ دونوں کچھ پل کے لیے خاموش رہے، جیسے لفظوں کی ضرورت ہی نہ ہو
ہاں لیکن آنکھیں بول رہی تھیں، دل کی باتیں کہہ رہی تھیں۔
پھر آہستہ سے وہ مسکرائی
اور اس کی مسکراہٹ میں ایسی معصومیت تھی کہ وہ دل ہی دل میں اس پر مر مٹا
 وہ لمحے، وہ پہلی نظر کا سحر، دونوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے نقش ہو گیا
اور نجانے کب میری انکھ کھل گئی
مہوش ملک

©Mehwish Malik #

SaNam JaN

#qazimatiullasaeedi Aaj Ka Panchang #سسپینس

read more

SaNam JaN

#isro_day #good_morning #Good_Positive Aaj Ka Panchang Entrance examination Extraterrestrial life Kartik Aaryan #سسپینس

read more

SaNam JaN

#World_Photography_Day Aaj Ka Panchang Entrance examination Extraterrestrial life Jyotilata Parida Royal Love Story 2 NISHU DUBEY Kusum Motivated Batein Motivated Batein #سسپینس

read more

SaNam JaN

hello dear friends Aaj Ka Panchang Entrance examination Extraterrestrial life #سسپینس

read more

Fathimunnisa S

#سسپینس

read more

prashu Rowdy girl

prashu Rowdy girl

prashu Rowdy girl

#سسپینس

read more
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile