Find the Best aaBee Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about bee gees how deep is your love, maeterlinck life of the bee, muhammad ali famous quotes sting like a bee, akeelah and the bee full movie youtube, akeelah and the bee full movie download,
AyAz Saleem
بتاؤ دل کی بازی میں بھلا کیا بات گہری تھی؟ کہا، یُوں تو سبھی کچھ ٹھیک تھا پر مات گہری تھی سُنو بارش ! کبھی خود سے بھی کوئی بڑھ کے دیکھا ہے؟ جواب آیا، اِن آنکھوں کی مگر برسات گہری تھی سُنو، پیتم نے ہولے سے کہا تھا کیا، بتاؤ گے؟ جواب آیا، کہا تو تھا مگر وہ بات گہری تھی دیا دل کا سمندر اُس نے تُم نے کیا کیا اس کا؟ ہمیں بس ڈوب جانا تھا کہ وہ سوغات گہری تھی وفا کا دَشت کیسا تھا، بتاؤ تُم پہ کیا بِیتی ؟ بھٹک جانا ہی تھا ہم کو ، وہاں پر رات گہری تھی تُم اس کے ذکر پر کیوں ڈوب جاتے ہو خیالوں میں؟ رفاقت اور عداوت اپنی اس کے ساتھ گہری تھی نظر آیا تمہیں اُس اجنبی میں کیا بتاؤ گے؟ سُنو، قاتل نگاہوں کی وہ ظالم گھات گہری تھی #aaBee #poetrylove