Find the Latest Status about danish saifi from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos about, danish saifi.
Saifi Writer
Be-Matlab Be-fizool Bekaar nahi hai.. naye daur k rishtay hai sahab Bas wafadar Nahin Hai....👌 (💯Saifi writer) #Saifi writer#Saifi writer
Danish Haseeb
آنلائن واٹس ایپ گروپ کاروانِ شعروادب کے زیراہتمام کہا گیا طرحی کلام۔۔! 23/05/2022 ہمدم نشاطِ زیست میں اپنا بھلا بھی ہو۔۔! آنکھوں کا نور دل کا کوئی دلربا بھی ہو۔۔! تنہا سفر حیات کا کس طرح سے کٹے۔۔! چاہت کی رہ گزر پہ کوئی ہمنوا بھی ہو۔۔! طولِ شبِ فراق نے جو زخم ہیں دیئے۔۔! اس زخمِ روحِ قلب و جگر کی دوا بھی ہو۔۔! شوقِ نگاہیں دید ترستی ہیں روز و شب۔۔! پردہ کبھی تو روئے قمر سے ہٹا بھی ہو۔۔! بے چین دل کو جس کی مہک سے سکوں ملے۔۔! دشتِ جنونِ عشق میں وہ گل کھلا بھی ہو۔۔! پھر موسمِ بہار ، میں تنہا میں رہ گیا۔۔! اے کاش ان کا کوئی تو وعدہ وفا بھی ہو۔۔! جشنِ طرب میں رنگِ مسرت کو دیکھ کر۔۔! دل چاہتا ہے ساتھ میں جانِ وفا بھی بھی ہو۔۔! اظہارِعشق کرنے میں کیا لطف آئے گا۔۔! جب خواب کی ہتھیلی پہ رنگِ حنا بھی ہو۔۔! دانش!! اگرچہ اہلِ وفا ہو تو بالیقیں۔۔! لب پہ نوائے عشق ہو حرفِ دعا بھی ہو۔۔! نتیجہءِ فکر:-دانش حسیب دانش ©Danish Haseeb Danish Haseeb Danish #luv
Riyasat Saifi
Pyar me dhoka khaya hai maine ...Ab jindagi jine ko ji chahta hai... The Great saifi ...Riyasat... ...saifi.. The Great Saifi Riyasat saifi
The Great Saifi Riyasat saifi
read moreDanish Haseeb
___نعتِ رسولِ مقبولﷺ___ متاعِ عیش و عشرت کی طلب نہ مال و زر دے دے الٰہی مجھ کو بس خاکِ مدینہ مٹھی بھر دے دے جہاں پر ابرِ بارانِ کرم ہر وقت نازل ہوں وہی طیبہ کی رعنائی وہی شام و سحر دے دے مری تقدیرِ برہم میں مدینے کا سفر لکھ کر مجھ شوقِ زیارت دے مجھے رختِ سفر دے دے سکونِ دل میسر ہوں ، طبیعت مسکرا اٹھے رسولِ اللہ سے الفت کا گر مجھ کو ثمر دے دے غریبوں اور یتیموں کو جو دیکھوں تو ترس کھاؤں مری چشمِ تمنا کو عقیدت کی نظر دے دے لبوں پہ مدحتِ شاہِ عرب کے گل کھلیں پیہم فروزاں آپ کی یادیں ہوں جس میں وہ جگر دے دے کبھی طائف ، کبھی بدر و احد کا تذکرہ چھیڑوں مجھے نعتِ نبی لکھنے کا یارب تو ہنر دے دے دلِ دانش میں مدت سے یہی ارماں مچلتے ہیں مجھے کوئے نبی میں صرف اِک چھوٹا سا گھر دے دے ازقلم:-دانش حسیب دانش ©Danish Haseeb Danish Haseeb Danish #cloud
Danish Haseeb
کاروانِ شعر و ادب میں اس خاک سار کی ادنیٰ سی کاوِش آ غمِ یار مرے دل کو جلا لے تُو بھی!!! سانس باقی ہیں ابھی اور ستا لے تُو بھی!!! اس زمانے نے دیۓ درد مجھے تو اکثر!!! کچھ گلہ تجھ سے نہیں ہے کہ رلالےتُو بھی!!! میں جو خاموش رہا ہوں تو فقط تیرے لیۓ!!! رہ گئی ہو کوئی تہمت تو لگا لے تُو بھی!!! پی گئے خون جگر کا یہ فریبی رشتے!!! جاں ہتھیلی پہ پڑی ہے لے چرا لے تُو بھی!!! کھو کھلی سی یہ ہنسی، اور ہنسے گا کب تک؟؟؟ "چھپ کے تنہائی میں کچھ اشک بہالے تُو بھی"!!! ہر ستم بھول کے تجھ کو ہے پکارا دل نے!!! جاں بلب ہوں میں گلے آ کے لگا لے تُو بھی!!! میرے محبوب خدا تجھ کو سلامت رکّھے!!! زندگی میں سبھی خوشیوں کا مزا لے تُو بھی!!! تجھ کو امجد یہ سمجھتا ہے ہمیشہ اپنا!!! اتنی خواہش ہے کہ اب اپنا بنا لے تُو بھی!!! (امجد علی امجد) ©Danish Haseeb Danish Haseeb Danish #Light
Danish Haseeb
_____جشنِ شامِ سہانی________ 26/05/2022 چلے بھی آؤ کہ ہمدم رہے رہے نہ رہے۔۔! خلوص و پیار کا موسم رہے رہے نہ رہے۔۔! طلوعِ نورِ سحر کی فضا میں راعنائی۔۔! سرور وکیف کا عالم رہے رہے نہ رہے۔۔! مچلتی، جھومتی، گاتی ہے آج فصلِ بہار۔۔! سدا فضاؤں میں سرگم رہے رہے نہ رہے۔۔! نگاہِ ناز سے چھلکے ہیں مے کے پیمانے۔۔! متاعِ کوثر و زمزم رہے رہے نہ رہے۔۔! چلو کہ آج جلاتے ہیں شمعِ بزمِ حیات۔۔! ہمارا ساتھ بھی ہردم رہے رہے نہ رہے۔۔! چمن چمن میں نسیمِ بہاراں رقصاں ہیں۔۔! گلوں پہ قطرہءِ شبنم رہے رہے نہ رہے۔۔! یہ جشنِ عشق و محبت کے دلنشیں ماحول۔۔! نشاطِ زیست میں پیہم رہے رہے نہ رہے۔۔! ہمارے دستِ مبارک میں پھر کبھی دانش۔۔! تمہاری گیسوئے برہم رہے رہے نہ رہے۔۔! نتیجہءِ فکر:-دانش حسیب دانش ©Danish Haseeb Danish Haseeb Danish #luv